عمران خان سے روز صبح سویرے آج کل کون مل رہا ہے؟چار لوگوںکی ہونیوالی میٹنگ میں کیامنصوبہ بندی ہوتی ہے؟ جان کر ن لیگ والوں کے اوسان خطا ہو جائینگے، معروف صحافی عارف نظامی نے سنسنی خیز انکشاف کر دیا

26  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کے گرجنے برسنے کے پیچھے چھپی وجہ بتادی ، جان کر ن لیگ والوں کے اوسان خطا ہو جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ یہ جو آپ لوگ کہتے ہیں کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کیوں اتنا گرجتے برستے ہیں اور دوسری جانب پنجاب میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کیوں اتنا گرجتے برستے ہیں تو میں بتا دوں کہ روز صبح وزیراعظم عمران خان امریکی صدر کی طرح 10بجے ایک میٹنگ بلاتے ہیں جس میں فواد چوہدری موجود ہوتے ہیںاور اس میں پرائیویٹ سیکٹر سے بھی دو لوگ شریک ہوتے ہیں جن کے میں نام نہیں لوں گا جبکہ چوتھے وزیراعظم کے مشیر برائے اطلاعات افتخار درانی ہوتے ہیں۔ یہ بیٹھ کر صورتحال کا جائزہ لیتے اور میڈیا میں بیانئے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ روز صبح وزیراعظم عمران خان امریکی صدر کی طرح 10بجے ایک میٹنگ بلاتے ہیں جس میں فواد چوہدری موجود ہوتے ہیں اور اس میں پرائیویٹ سیکٹر سے بھی دو لوگ شریک ہوتے ہیں جن کے میں نام نہیں لوں گا جبکہ چوتھے وزیراعظم کے مشیر برائے اطلاعات افتخار درانی ہوتے ہیں۔ یہ بیٹھ کر صورتحال کا جائزہ لیتے اور میڈیا میں بیانئے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ یہ پڑ جانیوالا بیانیہ دراصل وہیں سے آرہا ہے اور عمران خان کا خطاب بھی اسی کی مثال ہے ۔ قوم سے ایسے خطاب نہیں ہوتا جس میں دھمکیاں دی جائیں۔ یہ بیانیہ ان کے سپوکس مین کی حد تک تو درست ہے مگر وزیراعظم کے لیول پر ایسے بات نہیں کی جا تی۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ میں شیری رحمان کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ اگر عمران خان نے حکومت اور پارلیمانی نظام چلانا ہے تو ان کو بہت جلد اپنا بیانیہ تبدیل کرنا ہو گا ورنہ یہ چیز زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…