فیس بک کا کرشمہ، ڈنمارک کی لیڈی ڈاکٹر پاکستانی لڑکے کی خاطر پاکستان پہنچ گئی،دھوم دھام سے شادی، جانتے ہیں اس لڑکے کا تعلق کس شہر سے ہے؟

23  اکتوبر‬‮  2018

دینہ(وائس آف ایشیا)آج کل سمارٹ فون استعمال کرنے والا ہر صارف سوشل میڈیا پر استعمال بھی کرتا ہے۔ سوشل میڈیا کا استعمال گذشتہ کچھ عرصے میں اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب اس کے بغیر گزارا کرنا مشکل لگتا ہے۔ موبائل صارفین دنیا بھر میں دوستوں سے رابطے کے لیے فیس بْک ، انسٹا گرام اور ٹویٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس جہاں پْرانے رشتوں کر برقرار رکھنے اور ان سے رابطے میں رہنے کے کام آتا ہے وہیں سوشل میڈیا کے ذریعے کئی نئے رشتے بھی بنتے ہیں۔حال ہی دینہ کے رہائشی ایک دیہاتی کی محبت میں گرفتار ہو کر ڈنمارک سے ایک لیڈی ڈاکٹر پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکودر کے رہائشی نوجوان عبد الجبار سیفی کی تقریباً ڈیڑھ سال قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بْک پر ڈنمارک کی ایک لیڈی ڈاکٹر سے دوستی ہوئی۔عبد الجبار اور سعدیہ نے دوستی بڑھنے پر ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا اور شادی کا فیصلہ کر لیا۔جس کے بعد سعدیہ ڈنمارک سے پاکستان پہنچ گئی۔ عبد الجبار اور سعدیہ کی شادی گذشتہ روز دھوم دھام سے انجام پائی۔ اس شادی پر دینہ کے نواحی علاقہ کے لوگ بھی پْر مسرت تھے۔ دلہے کے دوستوں نے بھنگڑے ڈالے اور دولہے کی والدہ اور بھائی نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ دلہے نے کہا کہ محبتیں سرحدوں کی محتاج نہیں ہیں۔ ڈنمارک سے آئی لیڈی ڈاکٹر سعدیہ کا اپنی شادی کے موقع پر کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ مجھے ایک بے حد اچھا جیون ساتھی ملا ہے جس پر میں بے حد خوش ہوں۔ سعدیہ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت پیار کرنے والے اور ملنسار ہیں۔ سعدیہ اور عبد الجبار کی شادی پر آئے لوگوں نے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…