مسافروں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 9رکنی گروہ گرفتار،ٹیوٹاہائی ایس وین میں کیسے خواتین کو نشانہ بنایاجاتاتھا؟ حیرت انگیز انکشافات

20  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت کے تھانہ آئی نائن پولیس نے جڑواں شہروں میں مسافروں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے 9رکنی گروہ کو گرفتارکرلیاہے۔گروہ میں چار خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔جبکہ آئی نائن پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی ٹیوٹاہائی ایس وین بھی قبضے میں لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نو رکنی گروہ میں ڈرائیورعمران ،ندیم عباس،خضرحیات،عبدالستار،غلام شبیر،سعدیہ بی بی ،بشریٰ بی بی ،نورجہاں اورشفیداں بی بی شامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیاکہ وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت واردات کرتے تھے۔ڈکیت گروہ اپنی وین کو کھڑی کرکے ایساظاہرکرتے کہ جیسے روٹ کی مسافرہے۔گروہ میں شامل تمام مردوخواتین مسافروں کے روپ میں ویگن میں موجود ہوتے۔اس دوران جیسے ہی کوئی مسافرخاتون ویگن میں سوار ہوتیں انہیں ٹارگٹ کیاجاتا۔سب سے پہلے گروہ میں شامل ایک خاتون اس مسافرخاتون کے قریب بیٹھ جاتیں اوراس کے کپڑوں پرقے کردیتی۔اس دوران گروہ کی دیگرخواتین قے کو صاف کرنے کے بہانے انتہائی مہارت سے مسافرخاتون کی طلائی چوڑیاں ،پرس وغیرہ اتارلیتی۔بعض اوقات یہ گروہ ویگن میں بیٹھی مسافرخواتین سے نقدی اورطلائی زیورات چھین کرانہیں چلتی ویگن سے دھکادے کر اتاربھی دیتے تھے۔تھانہ آئی نائن ٹیم نے آئی جے پی روڈ پنڈورہ چونگی پرویگن نمبرکے 8570کو روک کر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے۔ملزمان نے دوان تفتیش کئی وارداتوں کا انکشاف بھی کیاہے۔ وفاقی دارلحکومت کے تھانہ آئی نائن پولیس نے جڑواں شہروں میں مسافروں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے 9رکنی گروہ کو گرفتارکرلیاہے۔گروہ میں چار خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…