آئندہ اس علاقے میں کسی عورت کو بغیر دوپٹے کے داخل نہ ہونے دیا جائے، صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے مبینہ احکامات پر عملدرآمد شروع، خواتین ششدر

19  اکتوبر‬‮  2018

لاہور (نیوز ڈیسک) ایک خاتون ڈاکٹر کو پولیس اہلکاروں نے سول سیکرٹریٹ میں بغیر دوپٹے کے داخل ہونے سے روک دیا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار خاتون ڈاکٹر کو روک رہے ہیں، پولیس اہلکار نے کہا کہ گزشتہ روز میو ہسپتال سے کچھ نرسیں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملنے آئیں جن کے لباس پر انہوں نے اعتراض کیا تھا اور ہمیں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین اور ایک اور وزیر نے زبانی طور پر آرڈر کیے ہیں کہ دوپٹے کے بغیر کسی خاتون کو نہ آنے دیا جائے۔

اس موقع پر خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ میرا لباس تو ایسا نہیں ہے، اس پر پولیس عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کسی کو ڈوپٹے کے بغیر انٹری کی اجازت نہیں اس پر خاتون نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس کوئی تحریری حکم نامہ موجود ہے تو پولیس اہلکار نے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کوئی تحریری حکم نامہ نہیں کیا گیا بلکہ یہ احکامات زبانی دیے گئے ہیں، اس موقع پر پولیس والے نے کہا کہ ایک اور وزیر نے کہا کہ یار آپ لوگوں کی بھی آنکھیں ہیں کہ آپ ادھر سے ہی ایسے لوگوں کو نہ آنے دیں کہ ہر بندہ ان کو ہی تکتا رہے کیا آپ کو یہ اچھا لگے گا، خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ میرے لباس ایسا نہیں کہ آپ اس پر اعتراض کر سکیں، اس موقع پر اہلکار نے کہا کہ آپ دوپٹہ لے لیں، خاتون نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر میں اس لباس میں علما کو بھی ملوں تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا گلے میں دوپٹہ لینا ہے یا سرپر دوپٹہ اوڑھنا ہے، اس کے جواب میں پولیس والے نے کہا کہ اگر آپ دوپٹہ نہیں لینا چاہتیں تو کوئی پٹی ہی لے لیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ایک ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین کی جانب سیایسا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا گیا ہے، یہ بنیاد اور الزام ہے، کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر الزام نہیں لگانا چاہیے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی ہدایت نہیں دی گئی، اس کا نوٹس لے لیا ہے ان گارڈز کو شوکاز نوٹس جاری کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…