ڈالر اور گیس کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے عوام کی چیخیں نکل گئیں، کیا کیا چیز مہنگی ہو گئی؟جانئے

19  اکتوبر‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، سندھ بلوچستان ریجن میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ کردیاگیاہے۔فی بوری20روپے مہنگی ہو گئی ہے،دیگرتعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ رنگ دیکھانے لگا ، تعمیراتی سامان کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا۔سندھ بلوچستان ریجن میں سیمنٹ کی قیمت میں20روپے

فی بوری اضافہ کردیاگیا۔دونوں صوبوں میں سیمنٹ کی فی بوری600روپے کی ہوگئی ہے ، اس سے قبل سیمنٹ کی قیمت 580روپے تھی۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ دیگرتعمیراتی سامان کی قیمتوںمیں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔ تعمیراتی سامان کی قیمت میں اضافے کاخمیازہ شہریوں کو بھگتنا ہوگا۔شہریوں کے مطابق گھروںکی تعمیر اور خریداری پہلے ہی بہت مشکل تھی اب ایک خواب بن جائے گی۔دریں اثنا شہرقائد میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے سی این جی کی قیمت میں اضافے کا جواز بناکر کرایوں میں از خود5سے10روپے اضافہ کردیاہے، جس سے مہنگائی تلے دبے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود اضافہ کردیاہے۔کرایوں میں اضافے کے بعد بڑی بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 25 روپے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ کوچز کے کرائے میں بھی 5 سے 15 روپے از خود اضافہ کر دیا گیاہے۔چنگ چی رکشہ والوں نے بھی فی مسافر کرائے میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں رد و بدل نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹرز اپنے طور پر زائد کرائے وصول کر رہے ہیں۔مسافروں کے مطابق کرائے نامے کے بغیر ٹرانسپورٹرز مرضی کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے کہاہے کہ پرانے کرایوں پر گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔خیال رہے کہ چند دن قبل حکومت نے سی این جی کی قیمت میں یکمشت 15 روپے اضافہ کردیاتھا جس کے بعد سی این جی کی قیمت 104 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…