ننھی زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دی جائیگی یا نہیں؟ عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

  منگل‬‮ 16 اکتوبر‬‮ 2018  |  13:37

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور کی ننھی زینب کے قاتل سیریل کلر عمران کو سر عام پھانسی دینے کی زینب کے والد امین انصاری کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو سر عام پھانسی دینے کی سزا سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت صوبائی سیکرٹری داخلہ کی جانب سے لا افسر نے عدالت میں جواب داخل کروایا۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ آئین میں کوئی ایسی شق موجود نہیںجس کے تحت سزائے موت کے مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے۔ اس حوالے سے


سپریم کورٹ پہلے ہی اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر چکی ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد زینب کے والد امین انصاری کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ زینب کے قاتل عمران کی رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعداس کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور اسے کل تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔ عمران کے اہل خانہ سے اس کی آخری ملاقات آج جیل کرائی جائیگی۔

موضوعات:

loading...