وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈاکا لانڈھی میں پلاٹ پر چھاپہ،ایسی چیز پکڑی گئی کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،پلاٹ سے کیا کچھ سپلائی کیاجاتاتھا؟ حیرت انگیزانکشافات

13  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کراچی کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی میں خالی پلاٹ پرچھاپہ مارا ہے جہاں زیر کاشت زمین سے پینے کے پانی اور بجلی کے غیر قانونی کنکشن کا انکشاف ہوا ہے ۔چھاپے کے دوران واٹربورڈ اور کے الیکٹرک کا عملہ موقع سے غائب ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پانی اور بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے لانڈھی بھینس کالونی کے ایک پلاٹ پر چھاپہ مارا جہاں زیر کاشت زمین سے پینے کے پانی اور بجلی کے غیر قانونی کنکشن کا انکشاف ہوا ہے ۔ موقع پر پانی اور بجلی چوری میں ملوث کام کرنے والے فرار ہوگئے ۔چھاپہ کے دوران واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کا عملہ غائب ہوگیا ۔اس موقع پر فیصل واوڈا نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ وفاق کا اختیار نہیں ہے اسکے باوجود ہم کام کرینگے ۔ بحیثیت پاکستانی اور وزیر ہونے کے ناطے میری ذمہ داری ہے کہ میں غلط کام کی نشاندہی کروں ۔اگر کراچی میں پانی نہیں ہے تو پھر ٹینکر کہاں سے پانی لاکر سپلائی کرتے ہیں ۔ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر ناجائز کنکشن میں ملوث افسران وافراد کے خلاف ایف آئی ار درج کرائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں گیلن پانی کی چوری اور مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے ۔ سندھ حکومت اس کالے دھندے میں ملوث ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تمام خدشات دور کیے جائیں گے ۔آئندہ آپ کہیں بھی جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہوں گے ۔ چھاپے کے دوران واٹربورڈ اور کے الیکٹرک کا عملہ موقع سے غائب ہوگیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…