عمران اور ریحام کی طلاق کے بعد بلاول بھٹو نے مجھے میسج کر کے کیاکہا تھا؟ مولا بخش چانڈیو نے حیران کن انکشاف کر دیا، جواب میں علی محمد خان نے بلاول سے ان کی ہوئی بات سے متعلق کیا بتایا، حامد میر بھی مسکرا پڑے

12  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے انکشا ف کرتےہوئے بتایا ہے کہ جنرل ضیا الحق نے جب جونیجو حکومت کو برطرف کیا اور اس کے بعد نگران حکومت قائم کی تو اس حکومت میں عمران خان کو شامل کرنے کی پیش کش کی ۔ عمران خان نے ان کی اس پیش کش پر معذرت کر لی تھی۔ حامد میر کی اس بات پر پروگرام میں شریک مہمان پیپلزپارٹی

کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے، جس کی اچھائی ہو گی وہ بھی گائی جائے گی ، ہم بولیں گے ۔ ہم نے کبھی کوئی برا لفظ کیا عمران خان کے بارے میں کہا ہے ، ان کی شخصیت پر کیا کوئی بات کی ہے؟اس موقع پر مولا بخش چانڈیو نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب عمران خان کی ریحام خان سے شادی ختم ہونےکا معاملہ سامنے آیا تو میر صاحب خدا ئے رب العزت کی قسم !بلاول بھٹو کا ہم سب کو میسج آیا کہ کوئی بھی خان صاحب! کی ذاتی زندگی پر بات نہ کرے۔اس موقع پر پروگرام میں تیسرے دوسرے مہمان تحریک انصاف کے علی محمد خان نےبھی ایک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بھی بلاول کو پھر ایک بات کہی ہے ۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو عمر میں میرے سے کم ہیں لیکن ان میں میچورٹی ہے اور ایک ایشو جو اسمبلی میں اٹھا تھا اس حوالے سے میں ان کا پاس گیا ، انہوں نے مہربانی فرمائی ، اس کو حل کرنے میں ، اس موقع پر میں نے بلاول بھٹو کے کان میں ایک بات کہی وہ اس بات پر بہت مسکرائے اور وہ بات یہ تھی کہ میں نے ان سے کہا کہ آپ میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پرچھائی موجود ہے اور نوجوانی میں ان میں ایک سنجیدہ سیاستدان کی طرح کی میچورٹی ہے۔ میں یہی کہوں گا کہ ایک دوسرے کے قائدین کو برا نہ کہا جائے، بھٹو ، بھٹو ہے اور عمران خان ، عمران خان ہے۔اس بات پر پروگرام کے میزبان حامد میر مسکرا پڑے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…