کیا میں آ پ کی مدد کر سکتا ہو ں۔۔ڈالر کی قدر میں اضافہ ، آئی ایم ایف پروگرام، حکومت متضاد بیانات کے حصار میں پھنس گئی، ٹی وی اینکرنے اسحاق ڈار کا ایسا کلپ چلا دیا کہ دیکھ کر عمران خان اور اسد عمر بھی تپ جائیں

11  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو معاشی مشکلات کے باعث معروف ٹی وی اینکرز نے بھی ناقص پالیسیوں پر شدید تنقید شروع کر دی۔ جمعرات کو ایک معروف نجی ٹی وی اینکرنے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے سابق بیانات کو پروگرام میں نشر کیا جس میں عمران خان تقریر کرتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے کہ جب ڈالر کی قدر میں

ایک روپے کا اضافہ ہوتا ہے تو ملک پر اربوں روپے کے قرضوں کا بوجھ بڑھ جاتا ہے، عمران خان مر جائے گا لیکن کبھی بھیک نہیں مانگے گا،اگر ایسے کام کرنے پڑے تو آپ کا وزیراعظم خودکشی کرلے گا، پروگرام میں اسد عمر کی سینیٹ میں ایک تقریر دکھائی گئی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا،اور اگر ایسا کرنا پڑا تو پہلے کابینہ کو بریف کریں گے اور پھر پارلیمنٹ سے رابطہ کریں گے،پروگرام میں عمران خان کا ایک اور بیان دکھایا گیا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہو سکتا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے تاہم اس حوالے سے ابھی مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے،اسد عمر کا ایک اور کلپ پروگرام میں دکھایا گیا جس میں وہ تسلیم کر رہے تھے کہ قرض حاصل کرنے کیلئے ہمیں آئی ایم ایف سے بات کرنی پڑے گی۔ پروگرام میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بھی ایک کلپ نشر کیا گیا جس میں وہ اس بات کی تصدیق کر رہے تھے کہ حکومت آئی ایم ایف سے رجوع کرے گی اور ان تمام کلپس کے اختتام پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ پہلے وائرل ہونے والا ایک کلپ دکھایا گیا جس میں ایک شہری کے تنگ کرنے پر وہ کہہ رہے تھے کہ کیا میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ ایک اور معروف اینکر نے اپنے پروگرام میں یہ تجزیہ پیش کیا کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دورحکومت میں ڈالر کی قیمت کو 103روپے پر روکے رکھا اور گیس و بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں، دنیا کے بڑے معاشی اداروں کو پاکستان کا مستقبل روشن نظر آرہا تھا لیکن موجودہ حکومت کے 17معاشی ماہرین نے صرف 55دنوں میں ملک کا جلوس نکال دیا۔(اح+ض ا)

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…