6 افراد کے قتل پر سزائے موت کا حکم پانیوالے (ن)لیگی ایم این اے عابد رضا کی اپیل کاحیران کن فیصلہ سنا دیاگیا

11  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(سی پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس شہباز رضوی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے 6 افراد کے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کا حکم پانے والے مسلم لیگ (ن) ایم این اے عابد رضا کو بری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنزگجرات میں عابد رضا کوٹلہ اورشریک ملزموں کے خلاف 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہوا،متعلقہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 1999میں عابد رضا اورشریک مجرموں کو6،6مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا،جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ،لاہور ہائی کورٹ نے مقتول پارٹی سے راضی نامے کی بنیاد پر انہیں بری کر دیاتھاجس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے آیا توعدالت عظمیٰ نے اس بریت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اپیلیں دوبارہ سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی تھیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خرم خان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت دہشت گردی کے مقدمے میں راضی نامے کی کوئی حیثیت نہیں،ہائیکورٹ سے مجرم کی بریت قتل کی دفعات کے تحت ہوئی جبکہ مقدمہ دہشت گردی کے قانون کے تحت درج ہواتھا،سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ جمعرات کو سنا دیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…