منرل واٹر کے 9معروف برانڈز کے ٹیسٹ،جراثیمی طورپر آلودہ نکلے، کمپنیوں کے نام جاری

10  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی کمی کی وجہ سے ملک بھر میں بوتلوں میں بند پانی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل، حکومتِ پاکستان ، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی ہدایت پر بوتلوں میں بند پانی کی کوالٹی کو مانیٹر کر رہی ہے۔ ہر سہ ماہی کے اختتام پر پینے کے بوتل بند پانی کے مختلف برانڈزکی تجزیاتی رپورٹ پی سی آر ڈبلیو آر کی ویب سائٹ پر اور میڈیا میں شائع کر دی جاتی ہے۔

جولائی تا ستمبر 2018 کی سہ ماہی میں اسلام آباد ،راولپنڈی،گوجرانوالا، پشاور، ملتان، لاہور بہاولپور، رحیم یار خان، ٹنڈوجام،، کوئٹہ اور کراچی سے بوتل بند/ منرل پانی کے 118 برانڈز کے نمونے حاصل کیے گئے ۔ ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق تجزیہ کیا گیا۔ اس تجزیے کے مطابق9 برانڈز (پیورواٹر، پلس پیاس، 3 سٹار، ڈورو ، رئیل پلس، پیور اِٹ، ایلین پلس، کرسٹل مایا اور ایکواصاد) برانڈز کے نمونے کیمیائی طور اور جراثیمی طور پر آلودہ پائے گئے۔ ان میں1 نمونہ ( پلس پیاس ) میں سنکھیا کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ (15 پی پی بی ) تک تھی، جبکہ پینے کہ پانی میں اس کی حدِ مقدار صرف 10 پی پی بی تک ہے۔ پینے کے پانی میں سنکھیا کی زیادہ مقدار کی موجودگی بے حد مضرِ صحت ہے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے پھیپڑوں ، مثانے، جلد، پراسٹیٹ، گردے، ناک اور جگر کا کینسر ہو سکتا ہے اس کے علاوہ بلڈ پریشر ، شوگر، گردے اور دل کی بیماریاں، پیدائشی نقائص اور بلیک فُٹ جیسی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ جبکہ آلودہ برانڈز میں سے 3نمونے (ایلین پلس، کرسٹل مایا اور ایکواصاد) جراثیم سے آلودہ پایا گیا جس کی وجہ سے ہیضہ، ڈائریا، پیچش، ٹائفائیڈ اور یرقان کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔4 برانڈز ( پیور واٹر، 3 سٹار، ڈورو اور رئیل پلس)کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ (60 سے لے کے115 پی پی ایم) پائی گئی ۔1 برانڈ (پیور اِٹ)کے نمونہ میں فلورائیڈ کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ 1.8 پی پی ایم پائی گئی۔ جبکہ پینے کہ پانی میں سوڈیم کی حدِ مقدار صرف 50 پی پی ایم اور فلورائیڈ کی حدِ مقدار صرف 0.7 پی پی ایم تک ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…