’’شہباز شریف کی گرفتاری ! جاتی امرا میں شریف خاندان کی بیٹھک ‘‘ نواز شریف ، مریم نواز ، حمزہ اور سلمان شہباز نے حکومت کیخلاف ڈنکا بجا دیا

7  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) نوازشریف نے سیاسی سرگرمیوں پیر سے باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت اور ن لیگ کو درپیش سیاسی چیلنجز پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا، شہباز شریف کی

گرفتاری پر شریف خاندان کیجاتی امرا میں بیٹھک میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز کے علاوہ مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف سے ملاقات کیلئے تمام قانونی طریقے استعمال کرنے پر گفتگو ہوئی اور حکومت کو سیاسی محاذ پر ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان خالی چھوڑنے کی بجائے سامنے آنے کا فیصلہ کیا گیا۔ن لیگی ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب سے قبل شہبازشریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے، پارٹی ایگزیکٹو کونسل سے کو اعتماد میں لے کر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مختلف منصوبوں میں قوم کے 2300 ارب روپے بجائے، قومی لیڈ رکی گرفتاری کا مذاق زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے،، انہیں صاف پانی میں بلایا اور آشیانہ میں گرفتار کرلیا ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری تماشا بنا دیا گیا ہے اور لوگ عمران خان کے بغض کو جان چکے ہیں، دودھ کادودھ، پانی کا پانی ہونے تک جان نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دور کیے، جنہیں صاف پانی میں بلایا اور آشیانہ میں گرفتار کرلیا، یہ مذاق زیادہ دیر نہیں چلے گا۔حمزہ شہباز نے کہا جس ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کیا گیا وہ نیب سے پلی بارگین دے کر رہا ہوا، خیبرپختونخوا میں 70 ارب کا میٹرو منصوبہ کھنڈر بن چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…