ڈیم فنڈ کا نام تبدیل ،اب نیا نام کیا ہوگا؟ عطیات جمع کرانے والوں کیلئے نئی ہدایات جاری

24  ستمبر‬‮  2018

لاہور( آن لائن )سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ کے 4 رکنی بنچ نے دیا میربھاشا،مہمندڈیم فنڈ کا نام تبدیل کر کے سپریم کورٹ اینڈ وزیراعظم فنڈ برائے دیامیربھاشا،مہمند ڈیم رکھنے کی منظوری دے دی۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عدالت کی کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان کو ویلکم کرتے ہیں۔

جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں جو بھی شامل ہونا چاہتا ہے اس کو ویلکم کریں گے،،ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس کا نام ہونا ضروری نہیں۔وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ڈیم فنڈ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔وزیراعظم کا اپنا مقام اور شخصیت ہے ان کے شامل ہونے پر اعتراض نہیں۔عدالت اپنی کوشش اور نگرانی جاری رکھے گی۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی ۔بنچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی جو کہ ضروری ہے۔میں نے کہا ڈیم کی تعمیر کیلئے رقم آنی چاہیے کوئی پرسنیلٹی ایشو نہیں ہے،،ڈیم فنڈ کا نیا ٹائٹل حکومت نے پی ایم سی جے فنڈ رکھا تھا۔فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اسٹیٹ بنک نے دی تھی۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈ کا نام پی ایم سلیش سی جے رکھنے پر اعتراض نہیں۔لیکن ڈیم فنڈ کا نام پی ایم سلیش سی جے نہیں بلکہ سپریم کورٹ سلیش پی ایم ہو گا۔ڈیم فنڈ کے نئے نام میں سپریم کورٹ بطور ادارہ جب کہ وزیراعظم بطور شخصیت شامل ہیں۔واضح رہے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اسٹیٹ بنک نے دائر کی تھی۔آج درخواست پر 4رکنی بنچ نے سماعت کی جس کے بعد عدالت نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…