گاڑی نہیں ہمیں تو بھینس چاہئے، وزیراعظم ہاؤس گاڑیوں کی نیلامی میں آنے والے بار بار کیا پوچھتے رہے؟ حیرت انگیز صورتحال

17  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن ) پی ایم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کے لئے آنیو الے کچھ لوگ بھینسوں کی نیلامی میں دلچسپی رکھنے کی وجہ سے ان بھینسوں کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہے تاہم انہیں بتایا گیا کہ بھینسوں کی نیلامی دو ہفتے تک ہو گی۔

گاڑیوں کی نیلامی کے لئے حصہ لینے والوں کی کل تعداد تقریباًدو ہزار سے زائد تھی صرف ایک بجے تک پندرہ سو افراد انٹری گیٹ پر اپنا نام او رآئی ڈی کارڈ کا اندراج کر کے نیلامی میں حصہ لینے کے لئے آ چکے تھے لیکن اکثر گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی کا سن کر عدم دلچسپی کا اظہار کر دیتے تاہم نیلامی والے گراؤنڈ میں پانی ٹھنڈی بوتلیں اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء کا سٹال لگانے والے نے گرمی کی وجہ سے خوب اچھی دیہاڑی لگائی۔وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کا عمل ادھورا رہا۔ نیلامی میں تقریباًدو ہزار خواہشمند افراد نے حصہ لیا۔ تاہم زیادہ تر لوگ اصل قیمت کے مقابلے میں ڈیوٹی کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے۔ 102گاڑیوں میں سے62گاڑیاں نیلام ہوئیں جن میں سات بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ تاہم ابھی20بلٹ پروف گاڑیاں گاہکوں کے انتظار میں ہیں۔ ایک بم پروف گاڑی کی قیمت9کروڑ روپے لگی جو ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور کی طرف سے لگائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق نیلامی میں10کروڑ روپے کی گاڑیاں نیلام ہوئیں نیلامی میں ایف بی آر وزیراعظم ہاؤس اور فارنس آفس کے افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔  پی ایم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کے لئے آنیو الے کچھ لوگ بھینسوں کی نیلامی میں دلچسپی رکھنے کی وجہ سے ان بھینسوں کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہے تاہم انہیں بتایا گیا کہ بھینسوں کی نیلامی دو ہفتے تک ہو گی۔گاڑیوں کی نیلامی کے لئے حصہ لینے والوں کی کل تعداد تقریباًدو ہزار سے زائد تھی

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…