داسو، تربیلا اور منگلا ڈیم سمیت پورا واٹرسیکٹر خطرے میں،بھاشا ڈیم کے بارے میں انتہائی تشویشناک فیصلہ کرلیاگیا

10  ستمبر‬‮  2018

لاہور (این این آئی) واپڈا حکام نے پیپرارولزکے برعکس بھاشا ڈیم کی ملکی وغیر ملکی کنسلٹنٹ کمپنیوں کے گروپ کی بجائے مقامی کمپنیوں کو کنسلٹنسی کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ،آبی ماہرین نے فیصلہ کوخطرناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ

غیرتجربہ کارکمپنیوں کوٹھیکہ دیا گیا تو داسو، تربیلا اور منگلا ڈیم سمیت پورا واٹرسیکٹر خطرے میں پڑ جائے گا۔ذرائع کے مطابق واپڈا تھارٹی کا بھاشا ڈیم کی ملکی وغیر ملکی کنسلٹنسی کمپنیوں کے گروپ کی بجائے مقامی کمپنیوں کو کنسلٹنسی کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔واپڈ ا ایک سال سے ملکی وغیرملکی کنسلٹنٹ کمپنیوں کی سکروٹنی کررہا تھا مگر چیئرمین واپڈانے اچانک پیپرارولز کے خلاف ٹھیکہ مقامی کمپنیوں کو کنسلٹنسی دینے کافیصلہ کیا۔جس پر واپڈااتھارٹی کے دیگرممبران کے تحفظات ہیں کہ مقامی کمپنیوں کابڑے ڈیم کاکوئی تجربہ نہیں۔آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھاشاڈیم دنیا کا واحد(رولرکمپیکٹڈ کنکریٹ)آرسی سی ڈیم ہے،جس کی کنسلٹنسی ناتجربہ کارمقامی کمپنیوں کودینے سے کارسک نہیں لیاجاسکتا،غیرتجربہ کارکنسلسٹنی کمپنیوں کوٹھیکہ دیاگیاتوبھاشا ڈیم کے ڈون سٹریم تمام آبی ذخائرخطر ے میں پڑجائیں گے۔ آبی ماہرین نے انتباہ کیا کہ واپڈا بھاشاڈیم کو مقامی کمپنیوں کیلئے تجربہ گاہ نہ بنائے،ورنہ قومی نقصان ہوگا۔  واپڈا حکام نے پیپرارولزکے برعکس بھاشا ڈیم کی ملکی وغیر ملکی کنسلٹنٹ کمپنیوں کے گروپ کی بجائے مقامی کمپنیوں کو کنسلٹنسی کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ،آبی ماہرین نے فیصلہ کوخطرناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ غیرتجربہ کارکمپنیوں کوٹھیکہ دیا گیا تو داسو، تربیلا اور منگلا ڈیم سمیت پورا واٹرسیکٹر خطرے میں پڑ جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…