موسلادھار بارش کے بعدنئے پاکستان کا لاہور شہر ایک بار پھر پانی میں ڈوب گیا،متعدد ہلاک و زخمی

9  ستمبر‬‮  2018

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے موسلادھار بارش کے بعدنئے پاکستان کا لاہور شہر ایک بار پھر پانی میں ڈوب گیا اور کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلا عات ملی ہیں بتایا گیا ہے کہ شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران ریواز گارڈن میں ایک شخص بارش کے پا نی میں ٹوٹی بجلی کی تار سے گرنٹ لگنے کے باعث جان بحق ہو گیا

لاش کو ضروری کارروائی کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا جبکہ متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلات بھی ملی ہیں شہر کے نشیبی علاقوں سمیت پوش علاقے میں بارش کے پانی میں مکمل طور پر ڈوب گئے اور پانی کئی گھنٹوں تک سڑکوں پر کھڑا رہابارش کا پانی شہر کی بیشتر سڑکوں پر دن بھر موجود رہا اور لکشمی چوک ،کوپر روڈ ،فیروز پور روڈ ،گورنر ہاؤس ،مال روڈ پورے پانی میں ڈوب گئے جس کے باعث گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بارش کے پانی میں بند ہوتی رہیں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں واسا سمیت دیگر عملہ اپنی ڈیوٹیوں سے غائب جس کے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا بارش کے باعث لیسکو کا بجلی ترسیلی نظام بھی مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا اور شہر کے 89 فیڈرز مکمل طور پر ٹرپ کر گئے جس کے بعد شہر کے بیشتر بجلی سے محروم ہوگئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں تیز بارش کے باعث 29 پروازیں متاثر ہوئیں ایئرپورٹ کی حدود میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی اور خراب موسم کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر 29 پروازیں متاثر ہوئیں جس میں 14 پروازیں منسوخ اور 15 تاخیر کا شکار ہیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں ملکی اور غیر ملکی پروازیں شامل ہیں جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئیں ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش گلبرگ میں 80 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

جب کہ پانی والا تالاب اور جیل روڈ پر 63، لکشمی چوک میں 55، سمن آباد میں 45، شالیمار لنک روڈ پر 21 اور بھاٹی گیٹ میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی اسی طرح دو موریہ پل کے علاقے میں 12 ملی میٹر، ایک موریہ اور جی پی او میں 8 اور فرخ آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہے گا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران نکاسی آب کے تمام مراحل کی خود نگرانی کریں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران اور متعلقہ اسٹاف فیلڈ میں کام کرتے نظر آنا چاہییں اور افسران صورتحال معمول پر آنے تک مسلسل نگرانی کریں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…