شہباز شریف کے داماد علی عمران کے پلازے میں آگ کیوں اور کیسے لگی ؟ ایک اور تہلکہ خیز انکشاف

9  ستمبر‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع پلازہ میں آگ لگ گئی جہاں سے جان بچانے کیلئے دو افراد نے چھلانگ لگادی جس میں سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عمران ولد اکرام کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی جس کا دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔

جان بچانے کے لیے دو افراد نے رسی کے ذریعے عمارت سے باہر نکلنے کے لیے چھلانگ لگائی اور نیچے آگرے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 7 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ دھویں کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اس عمارت میں دکانیں، شو روم، دفاتر اور رہائشی یونٹس بھی موجود ہیں، عمارت کی آٹھویں منزل پر فائر ایگزٹ موجود تھا جہاں سے متعدد افراد بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔تقریبا ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ پلازہ کی بیسمنٹ میں لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ کی 7 سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، متصل عمارت سے ریسکیو اہلکار آگ سے متاثر پلازہ میں داخل ہوئے۔آگ سے متاثر پلازا کی 8 ویں منزل پر ایمرجنسی راستے سے بھی لوگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔موقع پر پہنچنے والے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پلازہ سے جان بچانے کیلئے کودنے والے 2 افراد کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید بتایا کہ عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا ہے۔ریسکیو سروس کے مطابق عمارت میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور اب عمارت میں کوئی نہیں ہے۔دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ پر قائم پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ہے،

صاف پانی کمپنی کیس کا ریکارڈ بھی اس پلازہ کے ایک دفتر میں تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر قائم لگنے والی آگ نے بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کی ملکیت ہے۔جس فلور پر آگ لگی وہاں علی ٹریڈ اینڈ کمپنی کا دفترموجود تھا، صاف پانی کمپنی، علی ٹریڈ اینڈ کمپنی کے معاہدے کاریکارڈ بھی اسی دفتر میں تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی عمران نے صاف پانی کمپنی اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کاریکارڈ نہیں دیا، ان دونوں کمپنیوں کاریکارڈ جلنیکا قوی خدشہ ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آتشزدگی کا شکار پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ہے، اس سے قبل نندی پور، ایل ڈی اے اور رمضان شوگرمل میں بھی آگ لگی تھی،

جس میں ریکارڈ جلے تھے، ایک جیسے واقعات کی لمبی تاریخ ہے، تفتیش میں پتہ چل جائے گا کہ حقیقت کیا ہے؟۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ علی عمران یوسف کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، مقامی لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ عمارت کے فلورز پر مشکوک سرگرمیاں جاری تھیں، مجھیلگ رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، آگ لگنے کی تحقیقات کریں گے دیکھتے ہیں کیا نکلتا ہے۔وزیر اطلاعات نے اس بات کی

تصدیق کی کہ صاف پانی کمپنی کیس کاریکارڈ بھی اس پلازہ میں تھا، پلازہ میں آگ بجھانے کے انتظامات نہیں تھے، شاپنگ پلازہ میں غیرقانونی طور پردفاتر بنائے گئے تھے۔دوسری جانب وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایم ایم عالم روڈ پر علی پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے-وزیرا علیٰ نے آئی جی پنجاب پولیس سے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…