اتنا چندہ دینگے کہ ایک دو نہیں بلکہ اب کئی ڈیمز بنیں گے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد سب سے بڑا اعلان کر دیا گیا وہ بھی کس کی طرف سے ۔۔۔

8  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں کی لبیک ، ڈیمز فنڈ میں مسلسل اضافہ، اتنے فنڈز جمع کروائیں گے کہ پاکستان میں ایک نہیں کئی ڈیمز بنیں گے، پاکستان کمیونٹی سینٹرلندن کے چیئرمین کا شاندار اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے لبیک کہہ دیا اور وزیراعظم، چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں مسلسل

عطیات جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کمیونٹی سینٹرلندن کے چیئرمین کونسلر طارق ڈار نے شاندار اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اتنا فنڈ دینگے کہ ایک دو نہیں بلکہ پاکستان میں کئی ڈیمز بنیں گے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے طارق ڈار کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بڑھ چڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصہ لیں گے۔ اِدھر امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنما ڈاکٹر فرحت صدیقی بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنما ڈاکٹر فرحت صدیقی نے بھی اس حوالے سے دئے گئے ایک بیان میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں،،ڈیم کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کامیاب رہے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹی وی پر اپیل کے بعد گزشتہ روز سے ہی ڈیمز فنڈ میں حیرت انگیز تیز ترین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ نئے اعدادوشمار کے مطابق سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈ میں جمع ہونے والی کُل رقم 1 ارب 80 کروڑ سے زائد تھی۔تاہم جمعہ کی شب کو وزیراعظم عمران خان کے مختصر خطاب کے بعد چند ہی گھنٹوں میں سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں 17 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔جس کے بعد سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی کل رقم1 ارب 97 کروڑ روپے

سے زائد ہو چکی ہے۔ وزیراعظم ، چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنے عطیات جمع کروا سکتا ہے ۔ اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ2018ء (”DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018”)رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…