منکرین ختم نبوت کے دفاع کا الزام، وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری بھی پھنس گئے،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

6  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن ) منکرین ختم نبوت کا دفاع کرنے کے مبینہ الزام پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے ایڈووکیٹ ضیا الرحمان کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آباد کو تحریری درخواست دے دی گئی۔ اسلام آ باد بار کے ایڈووکیٹ ضیا الرحمن نے ایس ایس پی اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور عقیدہ ختم نبوت پر یقین رکھے بغیر مسلمان ہونا ممکن نہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دستور پاکستان مجریہ 1973کے تحت غیر مسلم قرار دئیے گئے منکرین ختم نبوت گروہ (قادیانیوں) کا 4۔9۔2018کو میڈیا بریفنگ میں بھرپور دفاع کیا اورمنکرین ختم نبوت کیخلاف بات کرنیوالوں کو انتہا پسند قرار دیا اس طرح اس نے تمام مسلمانوں کو انتہا پسند قرار دے کر معاشرے میں خوف و ہراس اور ہیجان کی لہر دوڑائی ہے۔ فواد چوہدری کے اس بیان سے میری اور تمام مسلمانوں کی سخت دل آزاری ہوئی ہے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے ، فواد چوہدری نے اس بیان سے متفقہ دستور پاکستان کا مذاق اڑایا ہے جو پاکستان میں مذہبی فسادات کروانے کی مذموم سازش بھی ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے میڈیا پر کی جانیوالی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ لگایا گیا درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے ماننے والوں کی شدید دل آزاری کی ہے اور مذہبی فسادات کروانے کی ناپاک کوشش کی لہذا فواد چوہدری کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ مجریہ 1997اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے مطابق مقدمہ درج کر کے سزا دلوائی جائے۔  منکرین ختم نبوت کا دفاع کرنے کے مبینہ الزام پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے ایڈووکیٹ ضیا الرحمان کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آباد کو تحریری درخواست دے دی گئی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…