مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا استعفیٰ،نندی پور پاور پلانٹ کرپشن سکینڈل میں بابر اعوان کا کیا کردارتھا؟منصوبے کی کل لاگت کتنی تھی؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

4  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، قانون کی حکمرانی مجھ سے ہونی چاہیے، وزیراعظم کے قوم سے کئے گئے وعدے پر استعفیٰ دیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفیٰ دے کر وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ

قانون کی حکمرانی مجھ سے ہونی چاہیے، وزیراعظم کے قوم سے کئے گئے وعدے پر استعفیٰ دیا ہے،ساتھ دینے پر تحریک انصاف کے رہنما?ں و کارکنان کا شکرگزار ہوں،انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی اور جسٹس(ر) ریاض کیانی اور سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیاتھا،جس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو سابق وزیرقانون کی حیثیت سے ملزم نامزد کیا گیا تھا۔نندی پور پاور منصوبے کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27دسمبر2007کو دی تھی اور اس منصوبے کی کل لاگت 329ملین امریکی ڈالر تھی، اس منصوبے کا کنٹریکٹ 28جنوری 2008کو این جی پی سی ایل اور ایک چینی کمپنی کے درمیان ہوا تھا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کی غفلت کے باعث نندی پور پاور پلانٹ کی تنصیب میں دو سال کی تاخیر سے قومی خزانے کو ستائیس ارب کا نقصان ہوا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…