تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے دو شناختی کارڈکا معاملہ بڑھ گیا،انہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں کتنے کروڑ روپے جمع کرائے؟ حیرت انگیز انکشافات

3  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد سلمان کے مبینہ طور پر دوشناختی کارڈ استعمال کرنے کے معاملے پر نادرا اور پاسپورٹ آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پیر کو الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217سے کامیاب ہونے والے امیدوار محمد سلمان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔درخواست گزار شعیب اکمل کے وکیل حسن مان نے موقف اختیار کیا کہ محمد سلمان دو نام استعمال کرتے ہیں اور ان کے دو شناختی کارڈ ہیں،ان کے پہلے شناختی کارڈ میں ان کا نام سلمان نعیم ہے اور تاریخ پیدائش 28جنوری1994ہے جبکہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 25سال کی عمر چاہئے،اس شناختی کارڈ پر انہوں نے پاسپورٹ بنایا ،دوسرا شناختی کارڈ بعد میں بنایا ٗ ابھی بھی پرانے پاسپورٹ کو استعمال کر رہے ہیں،17مئی 2018کو انہوں نے یو اے ای کاسفر پرانے پاسپورٹ پر کیا،وکیل نے کہا کہ نئے شناختی کارڈ میں ان کا نام محمد سلمان ہے اور تاریخ پیدائش1فروری 1993ہے نیا شناختی کارڈ 30مئی 2017 کو بنایا ہے جس میں نام اور تاریخ پیدائش بھی تبدیل کی ہے،کاغذات نامزدگی میں ان کا نام محمد سلمان ہے جبکہ ٹیکس ریٹرن میں سلمان نعیم ہے ،انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے ایک دن پہلے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں ساڑھے 17 کروڑ جمع کرائے جہاں ان کا نام سلمان نعیم ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پرانے شناختی کی تصویر میں ان کی داڑھی بھی ہے اور نئے شناختی کارڈ کی تصویر میں داڑھی نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…