جی ایچ کیو میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو کہا کہ ۔۔ جنرل باجوہ نےعمران خان کو کیا یقین دہانی کرادی ، دونوں کے درمیان کیا باتیں ہوتی رہیں، تفصیلات سامنے آگئیں

31  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف نے وزیراعظم کو کہا کہ پاک آرمی حکومت کے ماتحت ادارہ ہے، حکومت جو بھی پالیسی بنائے گی فوج اس پر عملدرآمد کی پابند ہے، عسکری و سول قیادت نہ صرف ایک پیج پر بلکہ ایک ہی کتاب پڑھ رہی ہے، چین کیساتھ سی پیک معاہدہ جیو سٹریٹجک نہیں بلکہ جیو اکنامکل ہے جس کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا، گستاخانہ خاکوں کے مقابلے

کے ہالینڈ میں انعقاد کے معاملے پر رات کو پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، ہالینڈ کی حکومت نے پاکستان اور عالم اسلام کے موقف کو تسلیم کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے دورہ جی ایچ کیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ پاک آرمی حکومت کے ماتحت ادارہ ہے اور حکومت جو بھی پالیسی بنائے گی فوج اس پر عملدرآمد کی پابند ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو میں حساس معاملات پر بریفنگ دی گئی ہے جن میں خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وزرا کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا عسکری و سول قیادت نہ صرف ایک پیج پر ہے بلکہ ایک ہی کتاب بھی پڑھ رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ چین کے پاکستان میں بے پناہ معاشی فوائد ہیں اور پاکستان میں آنیوالی حکومت سی پیک معاہدے کو ہر صورت مکمل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ سی پیک معاہدہ جیو اسٹریٹجک معاہدہ نہیں بلکہ جیو اکنامکل معاہدہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت جاپان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا بھی فروغ چاہتی ہے ۔ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رات پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ملی اور ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستان اور عالم اسلام کی فتح ہے۔ ہالینڈ کی حکومت نے نہ صرف پاکستانی مؤقف کو تسلیم کیا ہے بلکہ اس حوالے سے کردار اداکرتے ہوئے ان مقابلوں کا انعقاد بھی رکوایاہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…