خیبرپختونخواحکومت نے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا، تفصیلات جاری

20  اگست‬‮  2018

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوانے عیدالاضحی کے موقع پر21سے 23اگست تک عام تعطیل کااعلان کردیا۔اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا،اعلامیہ کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا نے عید الاضحی کے موقع پر 21۔ 22 اور 23 اگست 2018ء کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کا عملہ عید الاضحی کے دوران 21سے 23اگست تک اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی جاری رکھے گا۔

جنہیں ایک بنیادی تنخواہ کا اور ٹائم دیا جائے گا تاکہ پشاور کے شہریوں کو ضروری خدمات کے ایکٹ 1958کے تحت پانی کی فراہمی اور نکاسی آب بشمول کوڑا کرکٹ ، قربانی کے جانوروں کے آلائیشیں اور فاضل مواد ٹھکانے لگانے سے متعلق ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس امر کا اعلان جنرل منیجر (آپریشنز ) ڈبلیو ایس ایس پی پشاور کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے ضلع مردان میں ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر تمام غیر قانونی مویشی منڈیوں پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پابندی عائد کی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داراں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہ حکم 10 یوم تک نافذالعمل رہیگا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر قربانی کی جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنا ، کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگانا، جھنڈوں ، بینرز ، گاڑیوں اور عمارات پر لاؤڈ سپیکر کے ذریعے کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے لوگوں کو ترغیب دینے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے دفتر میں عید الاضحی کے موقع پر شہر کی صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کا فضلہ تلف کرنے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیل میونسپل آفیسرز و سپیشل برانچ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے سے متعلق ضلعی انتظامیہ سے این او سی کے حصول کے طریقہ کار سے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دفعہ 144کے تحت جانوروں کو فروخت کرنے والے مالکان کو مخصوص منڈی کے علاوہ سڑکوں کے گرد قطاروں اور غیر قانونی منڈیوں کے فوری خاتمے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے تمام تحصیل میونسپل آفیسرز کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس سی کو ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مخصوص جگہوں پر اکھٹی کریں اور لوگوں میں اس سلسلے میں بینرز اور تشہیر کے ذریعے آگاہی پیدا کی جائے تاکہ شہر کی صفائی کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان احکامات پر سختی سے عملدر آمد کروانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…