پاکستان میں تبدیلی کا نیا دور شروع ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،ایک ہی دن میں متعدد ریکارڈ ٹوٹ گئے

17  اگست‬‮  2018

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروز سے چھائی مندی کے بادل چھٹ گئے جمعہ کواتارچڑھاؤکے بعدزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس کی42000 ،42100،42200،42300اور42400کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب67کروڑ97لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت36.58فیصدزائد جبکہ70.74فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی،کیمیکل،فوڈاورٹیلی کام سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس42546پوائنٹس کی سطح پر دیکھاگیاتاہم پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ جای رہا،مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس485.82پوائنٹس اضافے سے42446.62پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے266کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،91کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب67 کروڑ97لاکھ38ہزار371روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر87کھرب3 ارب47 کروڑ5لاکھ52ہزار315روپے ہوگئی ۔جمعہ کومجموعی طور پر19کروڑ41ہزار94ہزار430 شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت5کروڑ20لاکھ16ہزار50 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت37.24روپے اضافے سے782.23روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت19.00روپے اضافے سے1349.00روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت25.26روپے کمی سے480.14روپے اوربلیسڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت19.00روپے کمی سے361.00روپے پربند ہوئی۔جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں3کروڑ90لاکھ47ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت57پیسے اضافے سے11.94روپے جبکہ ورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں83لاکھ80ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے اضافے سے2.00روپے ہو گئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس275.52پوائنٹس اضافے سے20926.68پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس880.06پوائنٹس اضافے سے72638.60پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس304.10پوائنٹس اضافے سے30726.09پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…