جنسی ہراسانی کے الزامات، تین، تین شادیاں،امریکی شو میں عمران خان کو ٹرمپ سے تشبیہ دینے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا،عمران خان اور ٹرمپ میں کیا کچھ ایک جیساہے؟ حیرت انگیز انکشافات

16  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) امریکی ٹی وی کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دینے پر تنازع شروع ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی پر ’دا ڈیلی شو‘ کے نام سے میزبان ٹریور نوح نے 5 منٹ کا پروگرام کیا جس میں انہوں نے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ ٹریور نے دونوں سیاستدانوں سے متعلق بعض پرانے پروگرامز کے مناظر دکھائے جن میں دونوں کو دولتمند، خوش شکل اور خواتین میں مقبول بتایا گیا تھا۔ٹریور نے عمران خان کا بیڈروم دکھا کر مزاحاکہا کہ کیا یہ پاکستانی ٹرمپ ٹاور نہیں ہے؟، پھر عمران خان اور ٹرمپ کی ایک ساتھ تصاویر بھی دکھائی گئیں جنہیں ’جڑواں‘ کا عنوان دیا گیا۔ پھر مزید کلپز دکھائے گئے جن میں عمران خان کو حکومت چلانے میں ناتجربہ کار، قوم پرست، عوامیت پسند، تضاد بیان قرار دیا گیا۔ میزبان نے کہا کہ ٹرمپ اور عمران خان دونوں پر ہی جنسی ہراسانی سے متعلق الزام لگے اور دونوں نے ہی تین تین شادیاں کیں۔پروگرام میں یہ بھی دکھایا گیا کہ جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد امریکہ میں تشدد میں اضافہ ہوا، اسی طرح پاکستان میں بھی عمران خان کے سپورٹرز اشتعال کے حوالے سے تیز ہیں۔علاوہ ازیں دونوں کی انتخابی مہم کا موازنہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی جہاز اور عمران خان کا ہیلی کاپٹر بھی دکھایا گیا۔ٹریور نوح کے اس پروگرام پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے مخالفین نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرنا شروع کردی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے اپنے پارٹی چیئرمین کا دفاع کیا ہے۔ امریکی ٹی وی کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دینے پر تنازع شروع ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…