دس ، گیارہ سال بعد نعرے لگانے کا موقع ملا ہے اس لئے ہمیں نہ روکا جائے اور اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،سیکورٹی اہلکار ششدر

16  اگست‬‮  2018

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ (ق) کی سابق اراکین اسمبلی سمیت گجرات اور دیگر اضلاع سے آئے مہمان بھی گیلری میں موجود رہے ۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی گیلری میں موجود مہمانوں نے چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں زبردست نعرے لگائے ۔اس دوران سکیورٹی اہلکار مہمانوں کو نعرے بازی سے روکنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام رہے ۔ مہمانوں کا کہنا تھاکہ

دس ، گیارہ سال بعد نعرے لگانے کا موقع ملا ہے اس لئے ہمیں نہ روکا جائے اور اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔پنجاب اسمبلی کے احتجاج میں (ن) لیگ کی دو خواتین اراکین عظمی بخاری اور زیب النساء اعوان پیش پیش رہیں۔ دونوں خواتین نے احتجاج کے دوران ہی نئے نعرے بھی متعارف کرائے ۔احتجاج کے دوران عظمیٰ بخاری سیکرٹری اسمبلی کی میز پر بیٹھ گئیں اور نعرے لگاتی رہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…