اسد قیصر کا اراکین قومی اسمبلی طرف سے اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد پر شکریہ ،آصف علی زرداری سمیت کن اہم رہنماؤں کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے؟ بڑا اعلان کردیا

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے نئے سپیکر اسد قیصر نے اراکین قومی اسمبلی طرف سے اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام اور ارکان اسمبلی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ٗ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات کے لئے کام کیا جائے گا اور ہمیں مل کر عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے طور پر انتخاب کے بعد پہلے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ وہ اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کر تے ہیں جس نے انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر کے منصب پر فائز ہونے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر جماعتوں کی طرف سے اپنے اوپر اعتماد کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ٗانہوں نے کہا کہ اس اسمبلی میں سابق سپیکرز سردار ایاز صادق، سید فخر امام، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پرویز اشرف جیسے سینئر رہنما موجود ہیں جو اس ایوان کا حصہ ہیں ٗ ان کی مشاورت سے ہم آگے بڑھیں گے اور قومی ایجنڈے پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کی بھاری ذمہ داری کا مجھے احساس ہے اور قائداعظم محمد علی جناح اور مولوی تمیز الدین جو اعلیٰ روایات قائم کر چکے ہیں، ان پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور اس ذمہ داری کو برقرار رکھنے اور اسے مزید فروغ دینے کی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے پابند ہیں اور وطن عزیز اور ہر شہری کا ہمارے اوپر حق ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات کے لئے کام کریں، اور حلف اٹھا کر ہم نے اس کا عہد کیا ہے، اس پر ہم پہرا بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آن اور شان پاکستان ہے، ہم مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ ارکان کو قانون سازی کے لئے علمی، تحقیقی، مشاورت اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، اس سلسلے میں میرے اس منصب کے دوران میں خود اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا عملہ ارکان اسمبلی سے مکمل تعاون کرے گا اور میں سیکریٹریٹ کے عملے کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس گیلری کے بغیر یہ ایوان نامکمل ہے۔ میڈیا کو بھی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…