’’پیپلزپارٹی بھٹو خاندان کی ہی پارٹی رہے‘‘ وزیراعظم کے انتخاب میں شہباز شریف پر اعتراض کیوں کیا جا رہاہے؟ ن لیگ نے آصف زرداری پر سنگین الزام عائد کر دیا

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خرم دستگیر خان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے وزیر اعظم کے امیداوار پر تحفظات کے حوالے سے کہاہے کہ پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی ہی پارٹی رہے تو اسی میں ان کی بقاء ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ یہ کٹھ پتلیوں کا تماشا ہے اور کچھ لوگ کٹھ پتلی بننے کے خواہشمند ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک ایسی پارٹی جو شہید بے نظیر کی پارٹی ہے

وہ بھٹو خاندان کی ہی پارٹی رہے تو اسی میں ان کی بقا ہے اور جس ایوان میں ہم موجود ہیں اس کا تقدس بھی اس بات کا متقاضی ہے کہ اصولوں پر فیصلہ کیا جائے۔یہ رد عمل انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار پر تحفظات اور اپوزیشن الائنس کا ساتھ دینے کے حوالے سے کیے گئے سوالات کے جواب میں دیا۔یاد رہے کہ خرم دستگیر نواز شریف کا پوسٹر لیے ایوان آئے تھے جس پر میرا قائد درج تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…