’’فواد چوہدری کی سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سے ملاقات ‘‘ کپتان کی جانب سے کس چیز کی دعوت دیدی؟تفصیلات سامنے آگئیں 

12  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات پر بات کر نے کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن ساتھ نہیں چلیں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑھے گا ۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے اسد قیصر کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے جس میں پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے نامزد اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار اسد قیصر کے علاوہ پرویز خٹک ٗفواد چوہدری ٗ شفقت محمود ٗ عمر ایوب و دیگر بھی شامل تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور نامزد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانا چاہتے ہیں، معیشت سمیت دیگر اہمامور پر چیلنجز درپیش ہیں، ان تمام مسائل کا ملکر حل کرنا چاہتے ہیں ٗپی ٹی آئی چاہتی ہے ٗسب کو ساتھ لے کر چلیں۔انہوںنے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اورانہی خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنے کی خواہش ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں،اپوزیشن کے تحفظات دورکیے جائیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ساتھ نہیں چلیں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑھے گا ٗاپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا عمران خان کا وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تحفظات کو سنا جائیگا ٗچیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے،اپوزیشن کے تحفظات دورکیے جائیں گے اورخورشید شاہ سے بھی ملاقات ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہاکہ احتساب قانونی عمل ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہو گاٗایم ایم اے اور دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے الیکشن سے متعلق تحفظات پر بھی بات کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پی ٹی آئی وفد نے ایاز صادق کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف (ن) لیگ سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشنز کے قیام کو اہم سمجھتی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا جائیگا، ایاز صادق سے ملاقات کا مقصد بھی (ن) لیگ کے

پارلیمانی رہنما کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینا ہے۔سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے حکومت اوراپوزیشن معاملات مشاورت سے چلائیں ٗپی ٹی آئی وفد نے الیکشن سے متعلق تحفظات پربھی بات کرنے کی پیشکش کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ایوان کے معاملات مشاورت سے چلانا چاہتی ہے اور قومی اسمبلی میں انتخابات کے معاملات پر بات چیت کیلئے بھی تیار ہے، بطور اسپیکر پہلے اجلاس کی کارروائی قواعد کے مطابق چلاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…