تحریک انصاف نے بی این پی مینگل کے چھ نکات پر اتفاق کرلیا،معاہدے پر دستخط ،تفصیلات کا اعلان کردیاگیا

8  اگست‬‮  2018

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بی این پی کے چھ نکات پر اتفاق رائے قائم کر لیا گیا جبکہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ، امید ہے تحریک انصاف ہمارے پیش کردہ چھ نکات کو حل کرکے بلوچستان کے لوگوں میں احساس محرومی کا خاتمہ کرے گی ۔

بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کے سربراہی میں وفد نے بی این پی مینگل کے وفد سے ملاقات کی ۔ مینگل گروپ کے وفد کی سربراہی سردار اختر مینگل نے کی ملاقات میں بی این پی کے چھ نکات پر اتفاق رائے قائم کر لیا گیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ۔ امید ہے کہ تحریک انصاف چھ نکات کو حل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں میں احساس محرومی ہے جسے دور کیا جانا ضروری ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سردار اختر کے تعاون پر شکرگزار ہوں ۔ بی این پی ہمیں سپورٹ کرے گی ۔ ان کی نشست سے وفاق مضبوط ہو گا ۔ بلوچستان کے مسائل کو دیانتداری سے حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے گا ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔ سی پیک میں بھی بلوچستان کا بڑا حصہ ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کیلئے بی این پی کی حمایت ضروری تھی ۔  پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بی این پی کے چھ نکات پر اتفاق رائے قائم کر لیا گیا جبکہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ، امید ہے تحریک انصاف ہمارے پیش کردہ چھ نکات کو حل کرکے بلوچستان کے لوگوں میں احساس محرومی کا خاتمہ کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…