ذرا دل تھام لیں، نیب کا دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادیں افشا کرنے کا فیصلہ، 10کھرب روپے سے زائد مالیت کی یہ جائیدادیں کس کس کی ہیں؟جرنیل، سیاستدان بیوروکریٹ، میڈیا ہاؤسز مالکان اور صحافیوں کی دوڑیں لگ گئیں، تہلکہ خیز انکشافات

4  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے’ دبئی لیکس‘ جاری ہونے کا امکان ہے جس میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجود 10 کھرب روپے سے زائد مالیت کی جائیدادوں کا انکشاف کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداِد بدعنوانی کے ادارے کی شکایت موصول ہونے پر نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس (ای بی ایم)

میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجود جائیدادیں افشا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی متحدہ عرب امارات میں 10 کھرب روپے سے زیادہ مالیت کی جائیدادیں ہیںجس میں سابق اعلیٰ فوجی افسران، سیاستدان، سرکاری عہدیدار، میڈیا ہاؤسز کے مالکان اور صحافی شامل ہیں اس حوالے سے میڈیا میں گردش کرتی اطلاعات کے مطابق ’دبئی لیکس‘ نامی فہرست متحدہ عرب امارات کے حکام نے 2015 میں پاکستان کو فراہم کی تھی تاہم سابق حکومت نے ملکی دولت واپس لانے اور آف شور اثاثوں کے مالکان کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کیلئے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔اس حوالے سے نیب ذرائع نے بتایا کہ ادارہ دبئی میں موجود پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کیلئے دفتر خارجہ سے مدد لے گا۔انہوںنے کہاکہ نیب باہمی قانونی تعاون کے معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کے حکام سے بھی خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی جائیداوں کی معلومات حاصل کرنے میں مدد لے سکتا ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس سے قبل متعدد مرتبہ دبئی کی حکومت سے ریئل اسٹیٹ میں پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی درخواست کرچکی ہے تاہم دبئی انتظامیہ یہ معلومات فراہم کرنے سے گریزاں ہے، بظاہر اس کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے دبئی حکومت سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نہیں کھونا چاہتی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…