امجد صابری قتل کیس ! ملزم کی سزائے موت سے متعلق عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

3  اگست‬‮  2018

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس کے ملزم کی سزائے موت معطل کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امجد صابری قتل کے ملزم عارش کو فوجی عدالت سے سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں ملزم کی والدہ صدیقہ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو صدیقہ بی بی نے موقف اپنایا کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے

اور بنا ثبوت کے اسے سزائے موت سنائی گئی جب کہ ملزم کو صفائی کا کوئی موقع بھی نہیں دیا گیا۔درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی سزائے موت معطل کرتے ہوئے 12 ستمبر تک محکمہ داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ ملزم کو 2 اپریل کو فوجی عدالت سے سزائے موت کا حکم سنایا گیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے سزائے موت کی توثیق کردی تاہم 12 اپریل کو پشاور ہائی کورٹ نے پھانسی پر عمل درآمد روک دیا تھا۔مشہورقوال امجد صابر ی کو 22 جون 2016ء￿ کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اس وقت شہید کردیا تھا جب وہ رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے اپنی گاڑی میں جارہے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…