عمران خان اور چوہدری نثار کے درمیان رابطہ سابق وزیر داخلہ تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟ کپتان نے ایسی آفر کر دی کہ ن لیگ کو یقین نہیں آئیگا،بڑی خبر آگئی

1  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اور چوہدری نثار کے مابین بیک چینل رابطوں کا انکشاف، عمران خان چوہدری نثار کو ضمنی انتخاب لڑوا کر قومی اسمبلی میں لانے کے خواہشمند، دونوں رہنمائوں میں معاملات طے پا گئے، عمران خان نے سابق وزیراعظم کو گرین سگنل دیدیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور چوہدری نثار کے مابین بیک چینل رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہے

اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ن لیگ سے منحرف سابق وزیر داخلہ کو ضمنی الیکشن لڑوا کر قومی اسمبلی میں لانے کے خواہشمند ہیںاور اس حوالے سے رابطوں میں دونوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور عمران خان نے چوہدری نثار کو مثبت جواب دیا ہے جبکہ دوسری جانب چوہدری نثار سے مسلم لیگ ن بھی رابطہ کر چکی ہے اور پنجاب اسمبلی میں حمایت کی درخواست کی ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ چوہدری نثار نے انہیں حمایت کا یقین دلادیا ہے تاہم چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی ہے۔ چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ نے کسی بھی جماعت کو کسی بھی حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے عام انتخابات میں دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے انتخاب میں حصہ لیا تھا اور قومی اسمبلی کی دونوں سیٹوں پر انہیں تحریک انصاف کے غلام سرور خان نے شکست دی جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر وہ کامیاب رہے۔ چوہدری نثار نے ابھی تک اپنے پتے شو نہیں کرائے اور دیکھنا یہ ہے کہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کی حمایت کرتے ہیں آیا وہ تحریک انصاف کی حمایت کرتے ہیں تو انہیں قومی اسمبلی کی نشست کے حوالے سے تحریک انصاف یقین دہانی کروا سکتی ہےیا وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھا کر اپنی سابقہ پارٹی کی حمایت کرینگے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…