وزیر بننے والے لوگ یہ کام کرینگے،کپتان نے قائداعظم ؒ جیسا حکم میٹنگ میں جاری کیا تو ان کی پارٹی کے جیتنے والے امیدواروں نے آگےسے کیا جواب دیا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

1  اگست‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے اپنی کابینہ کے وزرا کیلئے 1300سی سی گاڑیوں کے استعمال کی شرط رکھ دی، پی ٹی آئی رہنمائوں نے حکومتی مراعات چھوڑ کر اپنے وسائل اور گاڑیاں استعمال کرنے کا اعلان کر دیا، ڈاکٹر عامر لیاقت عمران خان اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے درمیان ہونیوالی گفتگو سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کراچی سے نو منتخب رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت

نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر بننے والے رہنماءحکومتی گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔عامر لیاقت سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کی پارٹی کے حماد اظہر نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کیا ہے تو کیا یہ سوچ پوری پارٹی کی ہے کہ ’یار یہ خان صاحب عجیب آدمی ہیں۔۔۔‘ عام انتخابات میں جیت کے بعد ہم پارٹی کے بہت سے لوگ بنی گالہ میںعمران خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو عمران خان نے کہا کہ جو لوگ بھی وزیر بنیں گے وہ 1300 سی سی گاڑی استعمال کریں گے۔عمران خان کی اس بات پر وہاں بیٹھے تمام لوگوں نے کہا کہ ہم کیوں حکومتی گاڑیاں استعمال کریں؟ ہم سب اپنی اپنی گاڑیوں پر آئیں گے جس پر عمران خان نے خوشگوار حیرت سے کہا ”اچھا!!! تو آپ سب یہ سوچ رہے ہیں“ڈاکٹر عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے زیادہ تر لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں اور انہوں نے رضاکارانہ طور پر کہا ہے کہ وہ حکومتی عہدے ملنے کے بعد بھی اپنی گاڑیاں ہی استعمال کریں گے ، حکومت کی گاڑیاں نہیں لیں گے ۔واضح رہے کہ اسی سے ملتا جلتا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی موجود ہے جب قائداعظمؒ نے گورنر جنرل بننے کے بعد کابینہ کی میٹنگ کال کی تو ان سے دریافت کیا گیا کہ میٹنگ کے دوران وزرا کو چائے اور دیگر لوازمات پیش کئے جائیں؟ جس پر قائداعظم ؒ کا کہنا تھا کہ جس نے چائے پینی ہے تو اپنے گھر سے پی کر آئے ، میٹنگ میں صرف پانی دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…