حنیف عباسی کو عمر قید ہونے کے بعداین اے 60کی صورتحال یکسر تبدیل جانتے ہیں اب ن لیگ کے ٹکٹ پروہاں کون الیکشن لڑیگا؟

31  جولائی  2018

راولپنڈی(آن لائن) راولپنڈی شہر اور کینٹ ایریا کی تمام نشستوں پر شکست کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن این اے 60 کیلئے مہم کی تیاری کررہی ہے جہاں پر انتخابات ملتوی کیے گئے تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 60 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو انسداد منشیات عدالت میں ایفی ڈرین کیس میں سزا ملنے کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردیئے تھے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اس حلقے سے حنیف عباسی کی بیوی مہناز عباسی کو سیٹ دیں گے اور تمام پارٹی لیڈرز اور ورکرز کو اس حلقے میں کیمپن کرنے کی ہدایت بھی دی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما بے بتایا کہ تمام پارٹی لیڈرز مہناز عباسی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے یک جان ہوگئے ہیں اور پارٹی پر صدر شہباز شریف نے بھی عباسی کے گھرکا دورہ کیا اور ان کی بیوی کو پارٹی سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہے ایک اور پارٹی لیڈر نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ پنجاب میں حکومت بنانے میں ناکام ہوگئی تو مہناز عباسی کیلئے یہ الیکشن جیتنا مشکل ہوجائے گا بلکہ چوہدری تنویر کو چاہیے کہ وہ اپنے بیٹے دانیال چوہدری کو سیٹ سے الیکشن لڑنے کا موقع دیں کیونکہ انہوں نے این اے 62میں 91ہزار ووٹ لے کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک مشہور اور طاقت ور شخصیت کو اس سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہیے جو راولپنڈی میں پارٹی کی شکست کے بعد تمام پارٹی ورکرز و اکٹھا کرسکے اور ان میں دوبارہ جیت کا جذبہ پیدا کرسکے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…