ہمارا پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے سامنے آنا ہمارا حق ہے،چوہدری پرویز الٰہی کھل کرسامنے آگئے، دوٹوک اعلان،تحریک انصاف کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

28  جولائی  2018

گجرات (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے تجربہ کار شخص کی کمی ہے، جبکہ وزارت اعلیٰ پنجاب تجربہ کار اور ایسا شخص چاہیے جس نے پہلے بھی ڈیلیور کرکے دیکھایا ہو ورنہ شہباز شریف یا اس کا بیٹا پنجاب میں بیٹھ گئے تو پی ٹی آئی کیلئے بہت زیادہ مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم پچھلے پانچ سال سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر اپوزیشن میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ اس الیکشن میں بھی ہماری انکے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی۔ دھرنوں میں بھی اور سینیٹ میں بھی ہم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، پنجاب میں بھی ہم نے ملک اپوزیشن کی تھی تو اب بھی ہم ان لوگوں کی خیر ہی مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پنجاب اسمبلی میں 7سیٹیں ہیں اور کچھ آزاد ارکان بھی ہمارے ساتھ ملیں گے اور ہمارا وزارت اعلیٰ کیلئے سامنے آنا ہمارا حق ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ساتھ شہباز شریف نے اچھا سلوک نہیں کیا اس لیے وہ لوگ بھی ہمارے ساتھ آنا چاہ رہے ہیں۔ ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے والے لوگ ہیں ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر شہباز شریف یا اسکا بیٹا پنجاب میں بیٹھتے ہیں تو پھر پنجاب کو ساتھ لیکر چلنا آسان نہیں ہوگا۔ (ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بنے گا۔ یہ پہلے بھی بنتے رہے ہیں۔ (ن) لیگ کے لوگ (ق) لیگ کے ساتھ ہی اچھی طرح ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔ میرا چوہدری نثار سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ تحریک انصاف کے پاس وزارت اعلیٰ کیلئے تجربہ کار شخص نظر نہیں آتا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے تجربہ کار شخص کی کمی ہے، جبکہ وزارت اعلیٰ پنجاب تجربہ کار اور ایسا شخص چاہیے جس نے پہلے بھی ڈیلیور کرکے دیکھایا ہو ورنہ شہباز شریف یا اس کا بیٹا پنجاب میں بیٹھ گئے تو پی ٹی آئی کیلئے بہت زیادہ مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…