حکومت سازی کیلئے اس جماعت سے کسی قسم کا رابطہ اور الحاق نہیں کرینگے تحریک انصاف نے کس جماعت کے خواب چکنا چور کرتے ہوئے دو ٹوک اعلان کر دیا

27  جولائی  2018

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ جس حلقے میں دھاندلی کا الزام ہے اسے کھولنے کو تیار ہیں، حمایت کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ نہیں کیا، 2018کے الیکشن میں عوام کی رائے کھل کر سامنے آگئی ، پنجاب میں جو نتائج آئے وہ سب کے سامنے ہیں،پنجاب اسمبلی میں اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے،

پیپلز پارٹی کے ساتھ الحاق کا امکان نہیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارے مخالفین کے بڑے بڑے ستون گر چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں عمران خان نے اکرم خان درانی کو شکست دی، شیرپائو کو بھی ہمارے کارکنوں نے شکست دی، اسی طرح امیر مقام کو بھی شکست دی، یہ ایک تحریک جاری ہے، اسی طرح کراچی میں بھی ہم نے شکست دی، بلوچستان میں بھی اچکزئی صاحب کو ہمارے کوئٹہ کے صدر نے بڑی شکست دی، پنجاب میں بھی جو نتائج آئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، جس کو بھی جن حلقوں میں شکایات ہیں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا کہ جہاں دھاندلی کا الزام ہے اسے کھولنے کو تیار ہیں، پنجاب کے آزاد اراکین کے ساتھ مل کر ہم ہی حکومت بنائیں گے، ہم نے حمایت کیلئے پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ نہیں کیا، حکومت بنانے کیلئے بہت سی جماعتوں سے الحاق پر آپشن موجود ہیں، یہ 2013نہیں ہے، یہ 2018ہے، یہ بات درست ہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد زیادہ ہے مگر میں سمجھتا ہوں جو اسمبلی کی اراکین ہیں ان کی تحریک انصاف کے ساتھ حمایت ہے، قومی اور صوبائی اسمبلی میں جس کے پاس اکثریت ہوتی ہے اسے حکومت بنانے کا حق ہوتا ہے، اکثریت صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ الحاق کا امکان نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…