شہبازشریف کوکراچی،سوات، ڈیرہ غازی خان میں بدترین شکست

26  جولائی  2018

سوات(سی پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور کے پی کے میں واضح اکثریت حاصل کر لی ہے ، الیکشن 2018 میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ڈی جی خان ،سوات اور کراچی سے تحریک انصاف نے بدترین شکست سے دو چار کر دیا ہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ این اے 132 سے تو کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق سوات کے حلقہ این اے 3 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سلیم رحمان 68162 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف صرف 22756 ووٹ ہی حاصل کر پائے ۔ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے 249کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ،پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واڈانے شہباز شریف کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ فیصل واڈا نے 35 ہزار 344 ووٹ ۔ شہباز شریف نے34 ہزار 626 ووٹ لیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…