این اے 125،129‘پی ٹی آئی کی خوشی غمی میں بدل گئی ، رات گئے تک بھرپور جشن ،مٹھائیاں تقسیم،صبح بازی ہی پلٹ گئی

26  جولائی  2018

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کی حلقہ این اے 125 او رحلقہ این اے 129میں ممکنہ کامیابی کی خوشی چند گھنٹوں بعد ہی غمی میں بدل گئی ،پی ٹی آئی کے حامیوں نے رات گئے تک بھرپور جشن منایا تاہم صبح کے وقت بازی ہی پلٹ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اور مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا اور رات گئے تک نتائج حق میں ہونے پر بھرپور جشن منایا گیا ۔

تاہم صبح کے وقت غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے وحید عالم نے کامیابی حاصل کر لی جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی ۔دوسری جانب حلقہ این اے 129میں بھی رات گئے تک بازی عبد العلیم خان کے حق میں تھی تاہم جمعرات کی صبح ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آنے پر پی ٹی آئی شکست کھا گئی اور (ن) لیگ کے ایاز صادق کامیاب ہو گئے ۔عبد العلیم خان کے حامیوں کی جانب سے بھی رات گئے مٹھائیاں تقسیم ،پیشگی مبارکبادیں بھی دیدی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…