شیخ رشید ووٹ ڈالنے سے قبل کیا کرتے رہے؟ عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے

25  جولائی  2018

راولپنڈی ،اسلام آباد( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید احمد نے الیکشن 2018 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل تگڑا ناشتہ کیا اور اس کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے روانہ ہوئے۔شیخ رشید کی جانب سے لال حویلی پر ہی کارکنوں اور ملاقاتیوں کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا اور حلوہ پوری ، نان چنے و دیگر روائتی اشیا تیار کی گئی تھیں۔

شیخ رشید لال حویلی میں ہی ناشتہ کر کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے روانہ ہوئے ۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں مختلف مقامات پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ سے ووٹرز بروقت ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ پولنگ کا عمل ہر صورت صبح 8 بجے شروع کیا جائے مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے بدانتظامی کی وجہ سے مختلف مقامات پر پولنگ کے انتظامات بروقت مکمل نہ ہوسکے اور پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔پشاور کے حلقے این اے 29 حاجی بانڈہ پولنگ سٹیشن میں بھی پولنگ کا عملہ بروقت نہ پہنچا جس کی وجہ سے پولنگ شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ اس موقع پر درجنوں ووٹرز قطاروں میں کھڑے پولنگ سٹیشنز کے اندر جانے کا انتظار کرتے رہے۔ فیصل آباد کے حلقے این اے 108 کے پولنگ سٹیشن 262 میں پولنگ ایجنٹ کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار رہا۔این اے 58 پولنگ نمبر 325 ، این اے 239 پی ایس 93 ، این اے 246 اور این اے 129 پولنگ نمبر 15 میں بھی کچھ اسی قسم کی صورتحال کا سامنا رہا اور کہیں پولنگ ایجنٹ وقت پر نہ پہنچ سکے اور کہیں دیگر انتظامات ادھورے رہ جانے کی وجہ سے پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی۔ پولنگ کے آغاز میں تاخیر پر کئی مقامات پر ووٹرز اور پولنگ سٹیشن کے عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…