عام انتخابات کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل،پاک فوج حرکت میں فیصلے کی گھڑی آگئی

23  جولائی  2018

کراچی (این این آئی)عام انتخابات کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہوگئیں،کراچی کے علاوہ سندھ بھرمیں بیلیٹ پیپرزکی ترسیل اور پولنگ بیگزکوحتمی شکل دے دی گئی ، کراچی میں بیلیٹ پیپرزاورانتخابی میٹریل پرمشتمل پولنگ بیگزآج پولنگ عملہ تقسیم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکے دفاترمیں صبح 9 بجے طلب کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق صوبے بھرمیں عام انتخابات 2018 کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں کراچی سمیت سندھ بھرمیں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں مکمل ہوگیا ہیجبکہ انتخابی میٹیریل پرمشتمل پولنگ بیگز آج 24 جولائی کوپولنگ عملہ کے حوالے کیے جائیں گے اورسخت سیکورٹی میں انتخابی میٹریل پولنگ اسٹیشنزپرپہنچایا جائے گا۔انتخابی سامان کی تقسیم کے لیے کراچی کے انتخابی عملہ کوآج صبح نوبجے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکے دفاترطلب کرلیا گیا ہے جبکہ اندرون سندھ 23 اضلاع کے انتخابی عملہ کو اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں عام انتخابات کی مجوزہ پولنگ اسکیم کے مطابق 2لاکھ16ہزار659افسران اور عملے کی تربیت کی گئی ہے۔ سندھ میں عام انتخابات 2018 کے لئے تیار کی گئی مجوزہ پولنگ اسکیم میں 17ہزار840پولنگ اسٹیشن اور 56ہزار814پولنگ بوتھ تجویز کئے گئے ہیں مجوزہ پولنگ اسکیم کے مطابق 29ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران(ڈی آراوز)اور191ریٹرننگ افسران(آر اوز) ہیں ،جبکہ پریذائیڈنگ افسران(پی اوز)،پولنگ افسران(پی اوز) ،اسسٹنٹ پریذئیڈنگ افسران(اے پی اوز) اور نائب قاصدین کی تعداد 2لاکھ6ہزار439ہے ۔ جن میں 2لاکھ6ہزار122مجوزہ یقینی عملہ اور 10ہزار317ممکنہ اضافی عملہ ہے۔ عام انتخابات 2018ء

کے لیے کراچی سمیت سندھ بھرمیں قائم کیے گئے 17 ہزارسے زائد پولنگ اسٹیشنزکا کنٹرول آج پاک فوج ،رینجراورپولیس کے حوالے ہوگا، انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز پر آج سیکورٹی اداروں کی نگرانی میں پہنچایا جائے گا۔ امن وامان کی حساس صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز آج فوج اور سیکورٹی اداروں کے حوالے کردیے جائیں گے اورآج 24 جولائی کو انتخابی سامان سیکورٹی اداروں کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچایا جائے گا،

انتخابی سامان کی ترسیل پاک فوج کی زیرنگرانی ہوگی۔ سندھ بھرکے پولنگ اسٹیشن پرتعینات 76 ہزار فوج ، رینجرکے اہلکاروں کے علاوہ 100599 پولیس اہلکاروں کی خدمات بھی الیکشن کمیشن کے حوالے کردی گئی ہے جو سیکورٹی کے لیے پولنگ اسٹیشنزپرتعینات ہونگے الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں 29608، حیدرآباد میں 22228 میرپورخاص میں 8772 شہیدبینظیرآباد میں 12664 سکھر میں اورلاڑکانہ میں 14020 افسران اور اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…