سانحہ پشاورکاایک اورزخمی انتقال کرگیا، شہادتوں کی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟

  جمعرات‬‮ 12 جولائی‬‮ 2018  |  17:03

پشا ور (نیوز ڈیسک)منگل کو پیش آنیوالے سانحہ پشاورکاایک اورزخمی دم توڑگیا جس کے بعد شہید ہو نے وا لے افرادکی تعداد 22 ہوگئی ہے جمعرات کو ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال ( ایل آرایچ )نے بتایاکہ پشاور سانحے کا ایک اورزخمی زخمو ں کی تا ب نہ لو تے ہو ئے چل بسا۔خودکش حملے میں جاں بحق افرادکی تعداد22ہوگئی ہے، انہو ں نے کہا کہ 7زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں تاحال زیرعلاج ہیں۔ترجمان نے مز یدبتایاکہ تمام زخمیوں کو بہتر ین طبی سہولیات کیفراہم کی جارہی ہیں،ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل نے مزیدبتایاکہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں

ہے۔پشاور میں یکہ توت کے علاقے میںمنگل کو اے این پی کی انتخابی میٹنگ میں خود کش دھماکا ہواتھا،خود کش دھماکے میں 8کلو بارود استعمال کیاگیا۔ واقعے میں اے این پی کے رہنما ہارون بلور بھی شہید ہوئے۔ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلورکوبھی میٹنگ میں آنا تھا اور وہ راستے میں تھے تاہم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی وہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں