الیکشن 2018 بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن گیا،انوکھا کام شروع کردیا، روزانہ کی کمائی 500سے 1500روپے تک 

11  جولائی  2018

کراچی (نیوز ڈیسک) الیکشن 2018 بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن گیا ہے ۔ مختلف حلقوں میں آزاد امیدوار اپنی انتخابی مہم چلانے اور الیکشن کا کام کرنے کے لیے معمولی پڑھے لکھے نوجوانوں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں ۔ یہ نوجوان گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطوں کے علاوہ ان امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لیے الیکشن دفاتر اور علاقائی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان نوجوانوں کویومیہ بنیادوں پر 500 روپے سے 1500 روپے تک کا معاوضہ دیا جا رہا ہے ۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی رابطہ اور تشہیری مہم کا ضابطہ اخلاق سخت اور اس پر موثر عمل درآمد ہونے کے سبب شہر میں الیکشن سرگرمیوں کے لیے سیاسی جماعتوں نے متبادل حکمت عملی اختیارکرلی ہے ۔ اس متبادل حکمت عملی کے تحت سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شہر میں تشہیری مہم کے بجائے حلقوں میں مقامی سطح پر عمائدین علاقہ سے رجوع کر لیا ہے ۔ اس متبادل حکمت عملی کے تحت سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں علاقوں کی اہم مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف برادریوں کے عمائدین سے رابطے کر رہے ہیں اور ان سے ووٹ کے حصول کے لیے درخواست کی جا رہی ہے ۔اس کے لیے ان امیدواروں کی جانب سے عمائدین علاقہ اور اہم شخصیات کے مہمان خانوں اوطاق ، بیٹھک ، حجرہ ، ڈرائیونگ رومز میں انتخابی مہم کے لیے عوام سے رابطے کیے جا رہے ہیں ۔سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کا ضابطہ اخلاق سخت ہونے کے سبب حلقوں میں اپنی سیاسی پوزیشن واضح کرنے کے لیے ” خصوصی تشہیری گاڑیاں ” متعارف کرا دی ہیں ۔ یہ خصوصی تشہیری گاڑیاں چھوٹے لوڈنگ ٹرکس اور دیگر پر مشتمل ہیں ۔ ان گاڑیوں کے پچھلے حصے پر خصوصی ہوڈنگز رکھے گئے ہیں ، جن پر سیاسی مختلف امیدواروں کے نام جماعتیں اور انتخابی منشور کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ یہ گاڑیاں رات کے اوقات میں مختلف حلقوں میں گھوم کر امیدواروں کی

انتخابی مہم چلانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں ۔ یہ گاڑیاں الکرم اسکوائر لیاقت آباد پر خصوصی طور پر تیار کی جا رہی ہیں ۔ ان کا الیکشن مہم کا کرایہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ کے درمیان ہے ۔ دوسری جانب سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے اپنی انتخابی رابطہ مہم کے لیے بڑے پیمانے پر ضابطہ اخلاق کے مطابق چھوٹے بینرز ، پمفلٹ اور ہینڈ بلز تیار کرا لیے ہیں اور مزید تیار کرائے جارہے ہیں ۔ یہ ہینڈ بلز گھر گھر جا کر تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ ہینڈ بلز پر سیاسی جماعتوں کا منشور ، امیدواروں کا تعارف اور انتخابی مواد کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…