بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے کتنی رقم چاہئے اور ان دونوں ڈیموں سے کل کتنی بجلی پیدا ہوگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

11  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دیا مربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے قائم عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج جمعرات کواسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین واپڈا اجلاس کی صدارت کریں گے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دریائے سندھ پر گلگت اور چلاس کے درمیان تعمیر کیاجائے گا، منصوبے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 14 ارب ڈالر ہے، ڈیم میں 375میگاواٹ کی 12 ٹربائنیں نصب کی جائیں گی۔

ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ڈیم کی بلندی 272میٹر اور اس میں 81لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور اس سی4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ دیامر بھاشاڈیم کا سول ورک جاری ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران زمین کی خریداری کے لئے 130ارب روپے فراہم کئے گئے جبکہ رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں ڈیم کے لئے 27 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی زندگی 35 سال بڑھ جائے گی اور اس سے سیلاب کے خطرات سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی ۔272میٹر بلند ڈیم کے سپل وے کے 14گیٹس ہوں گے۔ ڈیم میں دو زیر زمین پاور ہاؤس تجویز کئے گئے ہیں۔ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 938 ملین روپے ہے جس کی تکمیل سے 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ ڈیم کی بلندی 700فٹ ہو گی اور یہ مہمند ایجنسی میں دریائے سوات پر مکمل کیا جائے گا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم کے لئے زمین کی خریداری کا کام رواں سال اگست میں شروع کردیا جائے گا۔آبی وسائل کا یہ منصوبہ 8 ہزار کنال پر تعمیر کیا جائے گا جس سے چارسدہ نوشہرہ اور پشاور کے اضلاع کو سیلاب سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس کے علاوہ منصوبہ کی تکمیل سی17 ہزار ایکڑ زرعی رقبہ کو سیراب کرنے کے لئے پانی کی دستیابی کے علاوہ 800 میگا واٹ سستی بجلی بھی پیدا کی جائے گی۔

منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ سیلاب کے نقصان کے خاتمہ آبپاشی کے لئے پانی کی دستیابی اور آبی وسائل سے سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد امپلی منٹیشن کمیٹی کا اسلام آباد میں سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا ۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) امپلی منٹیشن کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔

امپلی منٹیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس کمیٹی کے اسلام آباد میں قائم کئے گئے سیکرٹریٹ میں آج12جولائی کو منعقد ہوگا۔واپڈا ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے منصوبوں پر کام رواں مالی سال2018-19 کے دوران شروع ہو جائے گا۔ اسی طرح 1410 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا حامل تربیلا 5 توسیعی منصوبہ، 2160 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا منصوبہ داسو سٹیج ٹو، 7100میگاواٹ کا بونجی اور کثیر المقاصد کرم تنگی ڈیم کا دوسرا مرحلہ تعمیر کے لئے تیار منصوبوں میں شامل ہیں۔

واپڈا نے اگست 2017 کے بعد سے ڈیرہ بگٹی میں72ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے اور 2487 میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے لئے بڑے منصوبے مکمل کئے ہیں۔ جو منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ان میں کچھی کنال کافیز ون، گولن گول، تربیلا کاچوتھا توسیعی منصوبہ اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپراجیکٹ شامل ہے۔ اسی طرح کرم تنگی ڈیم کاپہلامرحلہ 2020 میں مکمل ہوگا جبکہ 2160 میگاواٹ داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کاپہلامرحلہ 2023 تک بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…