پاک فوج کے ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈ دینے کے اعلان کے بعد اب سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پاکستانیوں نے کتنے پیسے جمع کروا دیئے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

11  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کی جانب سے گزشتہ روز ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کے اعلان کے بعد پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ فنڈز جمع کروا نے شروع کر دیئے، تفصیلات سپریم کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے گزشتہ روز ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کے اعلان کے بعد پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ سپریم کورٹ کےڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈ میں رقوم جمع کروانا شروع کر دی ہیں۔ چیف جسٹس نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے فنڈز کی پیل کی تھی جس کے

بعدپانچ جولائی کو سٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ قائم کر دیا جس میں پاکستانیوں نے فنڈز جمع کروانے شروع کر دیے لیکن گزشتہ روز تک کوئی خاطرخواہ فنڈ جمع نہ ہو پائے تھے جو کہ تقریبا 12 لاکھ روپے تک تھے جس میں سے 10 لاکھ روپے چیف جسٹس نے عطیہ کیے تھے تاہم اب خوشخبری آئی ہے کہ قوم کی جانب سے اس قومی فریضہ میں بھرپور شرکت کی جاری ہے اور تیزی سے فنڈز جمع کروائے جارہے ہیں ۔ مہمند او ر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے کھولے گئے اکاونٹ میں اب تک 25 لاکھ 47 ہزار 411 روپے جمع ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…