بااثر سیاسی خاندان مشکلات میں ‘دو افرادکے اقامے نکل آئے ،تیسرے کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

7  جولائی  2018

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کا بااثرنذیر کوہستانی مرحوم کا سیاسی خاندان مشکلات میں ‘نذیر فیملی کے تینوں افراد کے نااہل ہونے کا خدشہ ‘مسعود نذیر کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر‘زاہد نذیر اور عاصم نذیر کے اقامے نکل آئے ‘ عاصم نذیر کو مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے اور وہ جھمرہ سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کی فیملی کا مقابلہ کررہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق چوہدری نذیرکوہستانی خاندان کو فیصل آباد کی سیاست میں ایک اہم مقام حاصل ہے وہ ہر دور میں حکومت کے ساتھ رہے ہیں وہ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں آئے اور پھر ق لیگ چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں آگئے جبکہ عاصم نذیز کی شادی تحریک انصاف کے رہنما ٹوبہ ٹیک سنگھ کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری اشفاق احمد کے گھر ہوئی ہے ‘چوہدری زاہد نذیر ضلع کونسل فیصل آباد کے چیئر مین جبکہ ان کے بیٹے مسعود نذیر این اے 105اور بھائی عاصم نذیر این اے 101سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور سیاسی حلقے ان کی مضبوط پوزیشن کا بھی اظہار کررہے ہیں لیکن اب فیصل آباد کی سیاسی صورتحال میں ایک ڈرامائی موڑ آرہا ہے اور نذیر خاندان کے الیکشن سے آؤٹ ہونے کاامکان بڑھ گیا ہے ‘این اے 105کے رہائشی اختر حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے کو این اے 105سے امیدوار مسعود نذیر نے اپنے کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی ماریہ اور چھ سالہ بیٹی دعا کو ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ سے و ہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پور ا نہیں اترتے جس پر عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو طلب کرلیا ‘قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مسعود نذیر کی نا اہلی کے قوی امکان ہیں ‘دوسری طرف چیئر مین ضلع کونسل زاہد نذیر اور انکے بھائی امیدوار این اے 101عاصم نذیر بھی اقامہ ہولڈر ہیں اوردونوں نے اپنے اقامے ظاہر بھی نہیں کئے جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…