نا اہل حکمرانوں نے ملک کو پانی کے عظیم بحران میں دھکیل دیا اگر فوری طور پر بھی کام شروع کر دیا گیا تو بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے کتنے ارب ڈالر چاہئیں؟ اور یہ ڈیم کتنے سال میں مکمل ہوگا؟ انتہائی افسوسناک انکشافات

5  جولائی  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے ڈیمز بنانے کے حوالے سے فیصلہ کی وجہ سے چالیس سال سے زائد عرصے کے بعد کوئی بڑا ڈیم بنانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بھاشا ڈیم بنے گا اور ضرور بنے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھاشا ڈیم میں 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرے کی گنجائش ہو گی،

ڈیم کی تعمیر سے 40 فیصد پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہو گا، کاشت کاروں کو زراعت کے لیے پانی دستیاب ہو گا، سستے اور معیاری پھل و سبزیاں عوام کو مل سکیں گے، عوام کو روٹی بھی سستی ملے گی، رپورٹ کے مطابق صرف یہی نہیں ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ اضافی اور سستی بجلی بھی دستیاب ہو گی جس سے پاکستان روشن ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 12 روپے 50 پیسے فی یونٹ ہے مگر پانی سے بجلی کا فی یونٹ صرف 1 روپے 50 پیسے میں پڑتا ہے مزید برآں بھاشا ڈیم کی تعمیر سے سٹیل اور سیمنٹ کی صنعت میں بھی بہار آ جائے گی، آنے والے دس سالوں میں 50 لاکھ ٹن کے لگ بھگ سیمنٹ اور 14 لاکھ ٹن سریا کی ضرورت ہو گی جس سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔ اس ڈیم کی تعمیر کا تخمینہ 15 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور اس سلسلے میں چین سے بھی بات چیت چل رہی ہے، اس کے علاوہ زمین کی خریداری کے لیے حکومت نے 24 ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔قوی امید ہے کہ بھاشا ڈیم آئندہ چودہ سال میں مکمل ہوجائے گا۔  چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے ڈیمز بنانے کے حوالے سے فیصلہ کی وجہ سے چالیس سال سے زائد عرصے کے بعد کوئی بڑا ڈیم بنانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بھاشا ڈیم بنے گا اور ضرور بنے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھاشا ڈیم میں 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرے کی گنجائش ہو گی، ڈیم کی تعمیر سے 40 فیصد پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہو گا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…