تعلیم دو اور ووٹ لو۔۔خیبرپختونخواہ کی تعلیمی صورتحال پر سیمینار میں تحریک انصاف کےدعوئوں کا پول کھل گیا،فضل حکیم اور اساتذہ کے درمیان تلخ کلامی، اساتذہ کا احتجاج، شدید نعرے بازی ،پی ٹی آئی امیدوارکو سیمینار سے بھاگنا پڑ گیا

26  جون‬‮  2018

سوات (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے فضل حکیم کی الیکشن مہم کے دوران اساتذہ سے تلخ کلامی، اساتذہ نے ووٹ دینے کو تعلیم پر توجہ دینے سے مشروط کر دیا، فضل کریم کی سابق دور کی کارکردگی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ منگل کو تعلیم دو ووٹ لو کے نام سے ہونے والا سیمینار بدنظمی کا شکار ہو گیا، تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے فضل حکیم اور اساتذہ کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی، اساتذہ نے فضل حکیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی، واضح رے کہ

مینگورہ میں تعلیم کے حوالے سے تعلیم دو اور ووٹ لو کے نام سے یہ سیمینار کیا گیا تھا، سیمینار میں سوات کے مختلف پارٹیوں کے نامزد امیدواران کو مدعو کیا گیا، دوران سیمینار پی ٹی آئی کے رہنما فضل حکیم کی کارکردگی پر اعتراضات کئے گئے، جس پر فضل حکیم غصے میں آگئے، فضل حکیم نے مائیک پر اساتذہ کے خلاف باتیں کیں، جس کے باعث اساتذہ نے فضل حکیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی،  اساتذہ نے سابق ایم پی اے سے معافی کا مطالبہ کیا جس پر فضل حکیم نے معافی نہ مانگی اوروہاں سے چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…