سردار جمال خان لغاری کو اپنے حلقے کا دورہ مہنگا پڑگیا ،نوجوانوں نے ایسا کام کردیا کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی 

20  جون‬‮  2018

ڈیرہ غازی خان (این این آئی) ڈیرہ غازی خان میں ن لیگی امیدوار سردار جمال خان لغاری کو اپنے حلقے کا دورہ مہنگا پڑگیا ،نوجوانوں نے اذڑے ہاتھوں لیا۔ن لیگی امیدوار سے مکالمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،نوجوانوں نے جمال لغاری کی گاڑی رکواکر شکوے کئے اور کہا کہ پانچ سال بعد آپ کا نورانی چہرہ دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر ن لیگی امیدوار نے کہا کہ وہ ووٹ لینے نہیں تعزیت کرنے آئے ہیں جس پر لوگ بولے برسوں پہلے مرنے والوں کی تعزیت اب کیوں یاد آئی ؟

جمال لغاری نے ویڈیو بنانے والے سے کہا کہ وہ یہ بند کردیں تاکہ آرام سے بات ہوسکے اور ساتھ ہی کہا کہ ایک ووٹ کی پرچی پر اتنا ناز؟اس پر نوجوان نے کہا کہ کچھ گلے شکوے کرنا ہے صرف پانچ منٹ مانگ رہے ہیں جس پر جمال لغاری نے کہا کہ بات میں بعد میں کروں گا ووٹ لینے نہیں افسوس کرنے آیا ہوں۔نوجوان نے ن لیگی رہنما سے استفسار کیا کہ پانچ سال پہلے لوگ مرے اور اب افسوس کرنے آئے ہیں؟جمال لغاری نے ویڈیو میں نوجوان سے سوال کیا کہ علاقے میں 42 کلومیٹر روڈ کس نے بنائی،جواب ملا جمہوریت نے بنوائی ہے جس پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ چپ کر جمہوریت جمہوریت، ہمیں سب پتہ ہے جمہوریت کیا ہوتی ہے؟۔ان کا مزید کہناتھاکہ ایک ووٹ کی پرچی قبیلے کے سربراہ کو دے رہے ہواور اس پر اتنا ناز اتنی تگڑ ؟جمال لغاری نے یہ بھی کہاکہ آپ میرے سوال کا جواب 25 جولائی کو دینا۔نوجوانوں نے مکالمے کے دوران ن لیگی رہنما کو جواباً کہا کہ انشا اللہ 25جولائی کو آپ کو جواب ملے گا ۔  ڈیرہ غازی خان میں ن لیگی امیدوار سردار جمال خان لغاری کو اپنے حلقے کا دورہ مہنگا پڑگیا ،نوجوانوں نے اذڑے ہاتھوں لیا۔ن لیگی امیدوار سے مکالمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،نوجوانوں نے جمال لغاری کی گاڑی رکواکر شکوے کئے اور کہا کہ پانچ سال بعد آپ کا نورانی چہرہ دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر ن لیگی امیدوار نے کہا کہ وہ ووٹ لینے نہیں تعزیت کرنے آئے ہیں جس پر لوگ بولے برسوں پہلے مرنے والوں کی تعزیت اب کیوں یاد آئی ؟ نوجوانوں نے مکالمے کے دوران ن لیگی رہنما کو جواباً کہا کہ انشا اللہ 25جولائی کو آپ کو جواب ملے گا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…