کپتان کی مشکلات میں اضافہ،عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرن وائٹ بھی میدان میں آگئیں،دھماکہ خیز اعلان کر دیا

19  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب پر عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرن وائٹ بھی میدان میں آگئی، برطانیہ اور امریکہ میں قانونی کارروائی کرینگی یا نہیں ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی کتاب کو لیکر جہاں پاکستان میں بھونچال برپا ہو چکا ہے اور تحریک انصاف اس کتاب کو لیکر شدید اپ سیٹ ہے وہیں اس حوالے سے امریکہ اور برطانیہ

میں بھی کافی لے دے شروع ہو چکی ہے ۔ عمران خان پہلی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اس حوالے سے اعلان کر چکی ہیں کہ اگر یہ کتاب لندن میں شائع ہوئی تو وہ اس پر پابندی اور ہتک عزت کے دعویٰ کیلئے عدالت کا دروازے کھٹکھائیں گی۔ ریحام خان کی کتاب میں جمائما اور عمران خان کے علاوہ کچھ اور لوگوں کا بھی ذکر کیا گیا جن میں ایک عمران خان اور سیتا وائٹ کی مبینہ بیٹی ٹیرن وائٹ بھی ہیں جو آجکل لے پالک کی حیثیت سے عمران خان کی پہلی سابقہ بیوی جمائما اور ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ ریحام خان کی کتاب میں مبینہ طور پر ٹیرن وائٹ کی نجی زندگی کا ذکر ہونے اور پھر ٹیرن کے کتاب شائع ہونے پر امریکہ اور برطانیہ میں قانونی کارروائی کے اعلان پر مشتمل جعلی اعلامیہ سامنے آنے پر ریحام خان کے وکیل یاسرلطیف ہمدانی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اس اعلامیہ کی تصدیق کیلئےعمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرن وائٹ سے جب رابطہ کیا اور استفسار کیا کہ ”ریحام خان کے وکیل ہونے کے ناطے میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ آپ سے منسوب مذکورہ بیان واقعی آپ کی طرف سے آیا ہے ؟ میں پیشگی آپ سے معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کو اس معاملے میں گھسیٹا گیا لیکن اس دعویٰ کی حقیقت جانناچاہتے ہیں“۔اس سوال پر ٹیرن نے جوابی ٹوئیٹ میں لکھاکہ ”کیا آپ واقعی سوچ رہے ہیں کہ میں اپنا باضابطہ بیان جاری کرنے کے لیے

اس ایک عام سے آدمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا سہارالیا؟ ہم دونوں کا آپس میں کوئی تعلق ہی نہیں، آگے بڑھیں، کوئی بھی وکیل اسے قانونی نہیں مانے گا، شہرت کیلئے مجھے استعمال کرنا بند کریں“۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرن وائٹ سے منسوب ایک اکائونٹ کے ذریعے کہا گیا تھا کہ انہوں نے ریحام خان کی آنیوالی کتاب کے کچھ حصے پڑھے ہیں، اس میں ہماری فیملی ،

میرے سے وابستہ افراد سے متعلق کافی مبالغہ آرائی سے کام لیاگیااور ہمارے واٹس ایپ پیغامات اور دیگر نجی معاملات کو اپنے مفہوم میں ڈھال کر کتاب کا حصہ بنا دیا گیا۔ کتاب میں میرے والد عمران خان کیساتھ ، میری والدہ جمائمہ ، بھائی سلمان اور قاسم کیساتھ میرے تعلقات پر بھی بات کی گئی ، اگر یہ کتاب یہاں پبلش ہوئی تو میں برطانیہ اور امریکہ دونوں ممالک میں قانونی کارروائی کروں گی ،

کسی کی کردار کشی غیرقانونی کام ہے اور میں مایوس ہوں کہ ریحام خان نے اپنی کتاب کی فروخت کے لیے نجی معاملات کو لیک کیا۔تاہم اس اکائونٹ کے اب جعلی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ اس جعلی اکائونٹ پر ٹیرن کے جعلی پیغام کو اس وقت تقویت ملی جب جمائما خان نے اس کے ایک ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا جبکہ وہ اس کو فالو بھی کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…